پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت تین کروڑ گھر بنائے جائیں گے

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍مرکزی کابینہ نے اپنی پہلی میٹنگ میں پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت شہری اور دیہی علاقوں میں تین کروڑ مکانات تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں پیر کو یہاں ہوئی مرکزی کابینہ کی پہلی میٹنگ میں اس سلسلے میں ایک تجویز کو منظوری دی گئی۔
پردھان منتری آواس یوجنا 2015-16 میں شروع کی گئی تھی اور اس کے تحت 4.21 کروڑ مکانات تعمیر کیے گئے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت شہری اور دیہی علاقوں میں لوگوں کو ان کے مکانات کی تعمیر کے لیے مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔اسکیم کے تحت بنائے گئے گھروں میں بجلی، پانی، بیت الخلا، ایل پی جی کھانا پکانے والی گیس جیسی بنیادی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا