پردھان منتری آواس یوجنا-دیہی کی نگرانی کے لیے کمیٹی تشکیل

0
0

بھوپال، 13 اگست (یواین آئی) مدھیہ پردیش حکومت نے پردھان منتری آواس یوجنا-دیہی کے تحت نفاذ کو یقینی بنانے، نگرانی اورمحکمے کی طرف سے شناخت کیے گئے تاخیری مکانات سے متعلق فیصلہ کرنے کے لئے چیف سکریٹری کی صدارت میں ریاستی سطح کی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
سرکاری معلومات کے مطابق کمیٹی میں ایڈیشنل چیف سکریٹری/ پرنسپل سکریٹری، پنچایت اور دیہی ترقی کے ممبر سکریٹری اور ڈائریکٹر، پردھان منتری آواس یوجنا-دیہی کو کمیٹی کا رکن بنایا گیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا