لازوال ڈیسک
اجودھیا:کانگریس لیڈر اچاریہ پرمود کرشنن نے پیر کو اپوزیشن سے اپیل کی کہ وہ رام للا کی مخالفت نہ کریں بلکہ ایک سیاسی جماعت کی مخالفت کریں کیونکہ پارٹی کو تو شکست دی جاسکتی ہےلیکن رام للا کو نہیں دی جاسکتی۔
کرشنن نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ وہ افراد جو اس کی مخالفت کررہے ہیں میں ان کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ انہیں سیاسی جماعت کی مخالفت کرنی چاہئے بھگوان رام کی نہیں۔ایک سیاسی جماعت کو شکست دی جاسکتی ہے لیکن بھگوان رام،سناتن دھرماور بھارت، کو نہیں۔بھگوان رام انڈیا کی روح ہیں۔
تقریب پر سیاسی تنازع پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر رام داس اٹھولے نے انکارکیا کہ یہ تقریب بی جے پی کا پروگرام ہے اور لوگوں سے اپیل کی کہ آنے والے الیکشن میں وہ ایسے افراد کا بائیکاٹ کریں۔انہوں نے کہا اگر یہ بی جے پی کا ایجنڈا ہوتا تو اپوزیشن لیڈروں کو اس میں مدعو نہ کیا گیا ہوتا۔یہ بی جے پی کا پروگرام نہیں ہے۔اپوزیشن کو یہاں آنا چاہئے تھا۔لیکن انہوں نے بائیکاٹ کیا۔میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ آنے والے الیکشن میں وہ ان کا بائیکاٹ کریں۔
ٹی وی سیریل مہا بھارت میں رام کرشن کا رول ادا کرنے والے اداکار نتیش بھاردواج نے کہا کہ یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ وہ پران پرتشٹھا تقریب میں موجود ہیں۔ اور یہ ملائم سنگھ یادو کے میعاد میں کارسیکوں کے قتل کے بعد ممکن ہوسکا ہے۔
گذشتہ رات ہی اجودھیا پہنچنے والے یوگ گرو رام دیو نے کہا سناتن کی نئی تاریخ رقم کی گئی ہے اور اس تقریب کے ساتھ ہی رام راج کا آغاز ہورہا ہے۔
بالی ووڈ میوزک کمپوژر انو ملک نے کہا’ حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ وہ میرے ذریعہ کمپوژ کئے گئے ایک بھجن کو پسند کرتے ہیں۔ یہ بہت ہی خوبصورت احساس ہے اور میں یہاں پہنچ کر بہت خوش ہوں۔ پہلی بار مندر کو دیکھ کر میری آنکھوں میں آنسو آگئے۔
سنٹرل فورڈ آف فلم سرٹیفکیشن(سی بی ایف سی) چیئرمین و نغمہ نگار پرسون جوشی نے کہا بھگوان رام کے نظریات و آئیڈیل کی اس دور میں سخت ضرورت ہے۔
مندر کے نزدیک وی آئی پی گیلری صنعت کار انل امبانی تیلگو سپر اسٹار چرن جیوی اور رام چرن کے ساتھ محو گفتگو نظر آئے۔امبانی سے بات کرتے ہوئے چرن جیوی مسکراتے ہوئے نظر آئے۔
اداکار جیکی شراف نے کہا’ بہت سارا پیار ملا،رام مندر پہنچ کر آپ کیسا محسوس کریں گے؟۔۔۔انہوں نے ہمیں بلایا ہے ۔۔۔۔ یہ ہمارے لئے بڑی بات ہے۔
چیئرمین آف ریلائنس جیو انفو کام لمیٹیڈ اکاش امبانی مع اہلی شلوکا امبانی کہا کہ’اس دن کو تاریخ کے صفحات میں درج کیا جائے گا۔ایشا امبانی اور ان کے شوہر آنند پیرامال بھی مندر پہنچے۔ایشا نے کہا کہ آج کا دن ہمارے لیے مقدس ترین دنوں میں سے ایک ہے، اور ہم یہاں آ کر بہت خوش ہیں۔
لٹریچر میں نوبل انعام یافتہ و سماج کارکن کیلاش ستیارتھی نے کہا اجودھیا کا پیغام ہے کہ دنیا جنگ و جدال سے پاک ہوجائے۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے۔
رام للا کے مجسمہ ساز ارون یوگی راج نے کہا وہ اس سرزمین پر خوش قسمت شخص ہیں اور ایسا محسوس کررہے ہیں جیسے وہ خواب دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا’مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے میں اس سرزمین پر سب سے خوش قسمت انسان ہوں۔میرے اجداد، اہل خانہ اور رام للا کی دعائیں ہمیشہ میرے ساتھ رہیں۔کبھی کبھی مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میں خواب دیکھ رہا ہوں۔