پران پرتشٹھا:بابر کے مزار پر ماتھا ٹیکنے والوں نے دعوت کو نامنظور کیا:اسمرتی ایرانی

0
0

 مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے اترپردیش کے ضلع امیٹھی میں اپنے تین روزہ دورے کے آخری دن آج وکست بھارت سنکلپ یاترا میں شرکت کرنے کے بعد انڈیا اتحاد اور کانگریس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ بابر کی مزار پر سرنگو ہونےوالے پران پرتشٹھا کا دعوت نامہ ٹھکرا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اجودھیا میں شاندار رام مندر میں پران پرتشٹھا ہورہی ہے اس لئے کانگریس لیڈر کا کلیجا پھٹا جارہ ہے۔ جب رام للا ٹینٹ میں تھے تب کانگریس کو کوئی تکلیف نہیں تھی۔آج عظیم الشان مندر میں تقدس کی تقریب ہو رہی ہے، اس لیے کانگریس لیڈروں کا کلیج پھٹ رہا۔یہ کانگریس اور گاندھی خاندان کی اقدار کی عکاسی کرتا ہے۔ بابر کے مزارپر سجدہ کرنے والے آج رام مندر میں تقدیس کی دعوت کو ٹھکرا رہے ہیں۔
ایرانی نے کہا میں ان عقیدت مندوں سے اپیل کرتی ہوں جنہوں نے طویل انتظار کے بعد دین کے لیے صبر کا مظاہرہ کیا، وہ آنے والی 22 تاریخ کو گھروں میں چراغ روشن کریں۔ اگر آپ کے ذہن میں رام ہیں تو آپ کو رام کے نام پر خدمت کرنی ہے۔غریبوں کی کوئی خدمت کریں۔یہی بھگوان رام میں ہمارے ایمان کو ظاہر کرتا ہے۔ عقیدت مندہونے کے ناطے ہم چھوٹآ سا اپنا کردار پران پرتشٹھا کے اس تاریخی موقع پر ضرورادا کریں۔نریندر مودی جی کی قیادت میں ہر مذہب کا احترام کیا گیا ہے۔
مغربی بنگال میں تین سادھوؤں کے قتل کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ جہاں کہیں بھی انڈیا اتحاد کی حکومت ہے یا جہاں کہیں بھی، وہ لوگ جو کانگریس کے حلیف ہیں، ان کا غلبہ ہے۔ آج بھی سناتن دھرم کو ماننے والوں پر ظلم و ستم بڑھتا جا رہا ہے۔ مذہب کے تئیں کانگریس کی قیادت والا توہین کے نظریہ بات کرتا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا