پرامن یاتراکیلئے قریبی تال میل:ڈاکٹروئید پولیس چیف ، کور کمانڈر اور آئی جی کشمیر نے یاترا روٹوں کا جائزہ لیا 

0
0
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍پولیس ، فوج اور سی آر پی ایف کے سربراہان کے درمیان ریاست کی تازہ ترین سیکورٹی صورتحال پر میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس دوران پولیس چیف ، کور کمانڈر اور آئی جی کشمیر نے یاترا روٹوں کا جائزہ لیا جس دوران سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان قریبی تال بنائے رکھنے پر زور دیا گیا ۔پولیس سربراہ ڈاکٹرایس پی وید ، کور کمانڈر اے کے بٹ ، وکٹر فورس کمانڈر ، آئی جی کشمیر زون ایس پی پانی ، آئی جی سی آر پی ایف نے مشترکہ طورپر سیکورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس ، فوج اور سی آر پی ایف کے سربراہان نے بالہ تل اور پہلگام میں یاترا روٹوں کا جائزہ لیا اور اہم مقامات پر سیکورٹی تعینات کرنے پر اتفاق کر لیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ آفیسران نے موقعے پر ہی حساس جگہوں کی نشاندہی کی جہاں پر اضافی اہلکاروں کی تعیناتی کا فیصلہ لیا گیا ۔ اس موقعے پر پولیس سربراہ اور کور کمانڈر نے بتایا کہ امر ناتھ یاترا کو خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دینے کیلئے اگر چہ تمام طرح کے اقدامات کئے گئے ہیں تاہم سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان قریبی تال میل سے ہی شر پسند عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے۔ اس موقعے پر آفیسران نے پولیس ، فوج اور سی آر پی ایف اہلکاروں کے ساتھ بات کی ۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا