ڈاکٹروں کی تین پوسٹیں صرف ایک ایورویدک ڈاکٹر موجود دیگر عملہ کی بھی شدید قلت
ریاض ملک
منڈی ؍؍ بلاک منڈی کے زیر اہتمام منڈی پونچھ روڈ پر چنڈک کے مقام پر واقع پرائیمری ہیلتھ سنٹر بس ایک عمارت ہے جہاں موجود عملہ صرف پی ایچ سی کو کھلا رکھنے کے لئے ہی کافی ہے۔ نہ کہ عوام کو پوری طرح ہیلتھ سہولیات فراہم ہوسکتی ہیں ۔اس ٹیکنالوجی کے دور میں بھی عوام بنیادی علاج ومعالجہ کو ڈکٹروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے ترس رہے ہیں ۔باقی رہاعوام کو سہولیات وہ سب برائے نام ہی نظر آرہی ہیں۔ جہاں تین ڈاکٹر وں کی پوسٹیں ایک ایورویدک ڈاکٹر موجود دو ویکنڈ ہیں ڈینٹل اسسٹنٹ ایک پوسٹ پونچھ میں تعینات ہے ۔نرسنگ عملہ چار اسامیاںصرف دو ہی تعینات دو ویکنڈ صفائی والوں کی دوپوسٹیں ایک ویکنڈ لیبارٹری اسیسٹنٹ این ار ایچ ایم کی ایک خاتون تعینات پرماننٹ کوئی نہیں غرض قریب 22 بائیس پوسٹیں مگر صرف 12 ہی یہاں پر پاے جارہے ہیں – ایکسرے سکشن بے کار ڈنٹل سکشن بے کار مشنری خراب یوچکی ہے – پونچھ اور منڈی بلکل برلب روڈ ہونے کے باوجود بھی یہ سب سنٹر خستہ حالی کا شکار ہے- اس حوالے سے مقامی نائیب سرپنچ پنچائیت نرہڈ محمد شریف نے بتایاکہ قریب 25000 پچیس ہزار سے بھی زائید آبادی کے لئے قائیم کئے گئے اس سب سنٹر میں ڈاکٹروں کی قلت ہے- یہاں ایورویدک کا ایک دواساز ہے – اس کے علاوہ کوئی ڈاکٹر نہیں ہے- اس کے علاوہ نہ ہی کوئی زنانہ ڈاکٹر ہے- غرض باقی شعبہ جات کے عملہ کی بھی سخت قلت ہے- جس کی وجہ سے یہاں کی غریب عوام کو سخت پریشانیوں کا سامناکرناپڑ ررہاہے-انہوں نے کہا ڈنگلہ باولی کلائی چنڈک نرہڈ چکترو وغیرہ علاقوں کے غریب لوگوں کو سخت پریشانیوں سے دوچار ہوناپڑ رہاہے- افسوس کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ دوردور سے لوگ یہاں اپنے مریضوں کو لیکر اتے ہیں لیکن یہاں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کی وجہ سے انہیں پونچھ جاناپڑتاہے- انہوں نے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ کی وساطت سے جموں وکشمیر کے لفٹینٹ گورنر سے اپیل کی ہے کہ وہ اس دوردراز علاقع چنڈک کے اس سب سنٹر کی حالت زار کو دیکھتے ہوے چنڈک سب سنٹر میں عملہ کی قلت کو دور کریں ۔