پتھر سے ٹکرانے کے بعد سابرمتی ایکسپریس پٹری سے اتری، جان و مال کا کوئی نقصان نہیں

0
0

کانپور، 17 اگست (یو این آئی) اتر پردیش کے کانپور میں گووند پوری اسٹیشن کے قریب علی الصبح وارانسی سے احمد آباد جانے والی 19168 سابرمتی ایکسپریس ٹریک پر رکھے گئے بڑے پتھر/بولڈر سے ٹکرا کر پٹری سے اترگئی حالانکہ جان و مال کا کوئی خاص نقصان نہیں ہوا ہے۔
حادثے کی وجہ سے کانپور سے جھانسی تک ریلوے کا راستہ متاثر ہوگیا ہے۔ کئی ٹرینوں کو منسوخ یا موڑ دیا گیا ہے۔ ریلوے نے کانپور، پریاگ راج، ٹنڈلا سمیت کئی اسٹیشنوں پر ہیلپ لائنیں کھول دی ہیں۔ ریلوے بورڈ نے بھی واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے اپنی پوسٹ میں کہا، "سابرمتی ایکسپریس (وارانسی سے احمد آباد) کا انجن آج صبح 02:35 بجے کانپور کے قریب پٹری پر رکھی ایک چیز سے ٹکرانے کے بعد پٹری سے اتر گیا۔ آئی بی اور یوپی پولیس بھی اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ مسافروں یا عملے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ احمد آباد کے لیے مسافروں کے لیے ٹرین کے انتظامات کیے گئے تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا