پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکہ نے صاف انکار کر دیا

0
0

واشنگٹن،// پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکہ نے’ ایبسلوٹلی ناٹ‘ بول دیا۔
پاک ایران گیس پائپ لائن کا منصوبہ ایک بار پھر کھٹائی میں پڑ گیا۔ امریکہ نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر خدشات کا اظہار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق امریکہ نے منصوبے پر تحفظات سے پاکستانی حکام کو آگاہ کر دیا ہے۔ ایران پر امریکی پابندیوں کے باعث منصوبہ ایک بار پھر کھٹائی میں پڑ گیا۔
پاکستان نے منصوبے کیلئے امریکہ سے ایران پر پابندیوں میں چھوٹ مانگی تھی تاہم امریکہ نے ایران پر عائد پابندیوں پر ویور دینے سے انکار کر دیا۔
منصوبہ مکمل کرنے کی پاکستانی ڈیڈلائن مارچ میں ختم ہو رہی ہے۔ مارچ تک منصوبے کا آغاز نہیں کیا تو پاکستان کو 18 ارب ڈالرز کا جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔پاکستان نے ایران کو امریکی پابندیوں کی مجبوری سےآگاہ کردیا ہے اور منصوبے کی ڈیڈ لائن بڑھانےکی درخواست کی ہے۔
پاکستان منصوبہ شروع کرنا چاہتا ہے تاہم امریکی پابندیاں مسئلہ ہے۔ ایران معاہدے کے مطابق اپنے حصے کی 700 میل لمبی پائپ لائن تیار کر چکا ہے۔ پاکستان میں 500 لمبی پائپ لائن تیار ہو کر بلوچستان اور سندھ تک جانی ہے۔
نگراں حکومت نے کچھ روز پہلے پائپ لائن منصوبہ مکمل کرنےکی منظوری دی تھی۔ منظوری کے بعد امریکا نے سرکاری طور پر پاکستان سے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور امریکی تحفظات کے بعد پاکستان نے منصوبے پر پھر عملدرآمد روک دیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا