پاکستان کا ویزہ 266 سکھ زائرین کو مل گیا

0
0

یواین آئی

امرتسرشرومنی گرودوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی سی) کو مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر 266 یاتریوں کو پاکستان بھیجنے کے لیے ویزا مل گیا ہے۔یہ گروپ 21 جون کو پاکستان کے لیے روانہ ہونا ہے۔ میڈیا کے ڈپٹی سکریٹری، ایس جی پی سی نے آج یہاں بتایا کہ گرودوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں اور وہاں واقع دیگر مذہبی مقامات شرکت کے لیے 277 یاتریوں کو پاسپورٹ ویزا کے لیے بھیجا گیا تھا ، جن میں سے 266 کو ویزا مل گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں پاکستانی سفارتخانے نے 11 عازمین کے ناموں کو ہٹا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بیچ 21 جون کو ایس جی پی سی کے دفتر سے نکلے گا اور 30جون کو واپس آئے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا