پاکستان میں بارش کے سبب دیوار گرنے سے 8 لوگوں کی موت، 4 لاپتہ

0
0

اسلام آباد، 19 جولائی (یو این آئی) پاکستان کے مشرقی صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں بدھ کے روز بارش کے سبب دیوار گرنے سے کم از کم آٹھ لوگوں کی موت ہوگئی اور چار لاپتہ ہو گئے۔
ریسکیو سروس نے بتایا کہ یہ واقعہ صبح کے وقت شہر کے گولڑہ موڑ علاقہ میں پشاور روڈ پر پیش آیا جہاں تیز بارش کے باعث زیر تعمیر انڈر پاس کی دیوار گر گئی، جس کے نتیجے میں مزدور جاں بحق ہوگئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ متاثرین دیوار کے نزدیک خیمے میں سو رہے تھے۔
اطلاع ملنے پر امدادی کارکن جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ملبے سے آٹھ لاشیں نکالیں، ریسکیو سروس کا کہنا ہے کہ لاپتہ مزدوروں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
راحت رسانی خدمات کے مطابق لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا