پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے

0
0

ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے:شاہ
یواین آئی

آرا؍؍مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو ایک بار پھر دہرایا کہ ہم پاکستان کے ایٹمی بم سے ڈرنے والے نہیں ہیں، پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا عزم ہے۔
مسٹر شاہ نے آج یہاں ویر کنور سنگھ اسٹیڈیم میں بی جے پی امیدوار اور مرکزی وزیر آر کے سنگھ کے حق میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’یہ کانگریس اور لالو جی کا گھمنڈیا اتحاد ہمیں ڈراتا ہے کہ پی او کے کی بات مت کرو، پاکستان کے پاس ایٹم بم ہے۔ میں لالو یادو اینڈ کمپنی کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم تو بی جے پی والے نہیں ہیں، پاکستان کے ایٹم بم سے نہیں ڈرتے۔ پی اوکے ہمارا ہے، رہے گا اور ہم اس کو لے کر رہیں گے، یہ بی جے پی کا عزم ہے۔‘‘
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ گھمنڈیا اتحاد والے لوگ پسماندہ طبقے کے ریزرویشن پر ڈاکہ ڈالنا چاہتے ہیں اور مسلمانوں کے لیے ریزرویشن لانا چاہتے ہیں۔ کل کولکاتہ ہائی کورٹ نے ان کے ریزرویشن پر روک لگائی۔ انہوں نے زور دے کر کہا، ’’جب تک ہم ہیں ریزرویشن ختم نہیں ہونے دیں گے۔ آپ این ڈی اے کو 400 پار کرادیں، ہم مسلم ریزرویشن ختم کر کے پسماندہ طبقات کو دینے کا کام کریں گے۔‘‘
مسٹرشاہ نے کہا کہ گھمنڈیا اتحاد کے لوگوں نے 12 لاکھ کروڑ روپے کی بدعنوانی کی لیکن مسٹرنریندر مودی نے 23 سال تک وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ رہتے ہوئے چار آنہ بھی کرپشن نہیں کیا۔ انہوں نے عوام سے پوچھا،’’اب آپ 12 لاکھ کروڑ روپے کے گھوٹالے والے کو منتخب کرنا چاہیں گے یا ایماندار اور غریبوں کا بھلا کرنے والے مودی جی کے نمائندے آر کے سنگھ کو‘‘۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا