پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ میں اگر ایٹمی ہتھیار استعمال ہوئے تو ’ہلاکتوں کی تعداد کروڑوں میں ہوگی‘

0
0

انڈیا اور پاکستان کے درمیان کشمیر کے تنازعے پر بڑھتی کشیدگی کے مدنظر دنیا بھر سے ماہرین اب اس نکتے پر اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں کہ اگر دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ چھڑ جاتی ہے تو اس کے نتائج کیا ہوں گے۔

بین الاقوامی سائنسی جریدے ‘سائنس ایڈوانسز’ میں حال ہی میں شائع ہونے والے ایک تازہ تحقیقی مقالے میں اس بات کا جائزہ لیا گیا ہے کہ اگر پاکستان اور انڈیا کے مابین جوہری جنگ ہوتی ہے تو اس کے نتیجے میں جانی اور موسمیاتی نقصان کی حد کیا ہو گی۔

مقالے میں کہا گیا ہے کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس دوسرے ممالک کی نسبت انڈیا اور پاکستان کے حوالے سے خاص طور پر خدشات موجود ہیں کیونکہ ان دونوں ممالک میں جنگوں کی ایک طویل تاریخ ہیں۔

دونوں ممالک میں حال ہی میں پیش آئے کشیدگی کے تازہ واقعات، سرحدی تنازعات کے حل میں پیش رفت کا فقدان، گنجان آباد شہری علاقے اور جوہری ہتھیاروں میں تیزی سے توسیع ایٹمی جنگ کے خطرات کو مزید بڑھا دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

دنیا کے جوہری ہتھیار کہاں کہاں ہیں؟

پاکستان اور انڈیا کی عسکری قوت کا تقابلی جائزہ

عمران خان: برصغیر میں ’ایٹمی جنگ کوئی نہیں جیتے گا‘

پاکستان اور انڈیا کے جوہری ہتھیاروں کی تعداد اور صلاحیت
اس مقالے میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں اس وقت لگ بھگ 13900 جوہری ہتھیار موجود ہیں، جس میں سے 93 فیصد امریکہ اور روس کے پاس ہیں۔

باقی رہ جانے والی سات جوہری طاقتوں کے پاس جوہری ہتھیاروں کی تعداد تقریباً 1200 ہے۔

تحقیق میں بتائے گئے اندازے کے مطابق انڈیا اور پاکستان دونوں کے پاس اس وقت 140 سے 150 ایٹمی وار ہیڈ موجود ہیں اور سنہ 2025 تک ان کی تعداد 200 سے 250 تک پہنچ جائے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا