جالندھر، 10 جون (یو این آئی) پنجاب کے امرتسر سیکٹر میں تعینات بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے پاکستان میں منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے پاک ڈرون سے گرائی گئی 5.5 کلو گرام ہیروئن برآمد کی ہے۔
بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے افسر نے ہفتہ کو بتایا کہ آج صبح تقریباً 4 بجے سرحد پر تعینات بی ایس ایف اہلکاروں کو پاکستان کی طرف سے آنے والے ڈرون کے ذریعہ ہندوستانی حدود کی خلاف ورزی کی اطلاع ملی تھی۔