یو این آئی
واشنگٹن، // امریکی افغان امن کے سفیر خلیل زاد نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں وسعت اس وقت تک نہیں آسکتی جب تک کہ اسلام آباد کابل کے تعلق سے اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی نہیں کرتا۔ افغانستان میڈیا دکاآ¶ٹ لیٹ نیوز کے مطابق افغانستان معاہدے کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے خلیل زاد نے یہ بات جمعرات کے روز بامیان، جوزان اور پروان صوبے کے نوجوانوں کو ویڈیو کال کے ذریعے اپنے خطاب کے دوران کہی ۔ واشنگٹن کے سفیر نے کہا کہ افغانستان، طالبان اور امریکہ کے درمیان ممکنہ امن معاہدے کے علاوہ، اسلام آباد اور کابل بھی ایک معاہدہ کریں گے جس کے ذریعے پاکستان، افغانستان میں مزید تخلیقی کردار ادا سکے گا۔ خصوصی نمائندے خلیل زاد امن مذاکرات کے نئے دور سے قبل کابل واپس آ چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ “ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان ایک سمجھوتہ ہو، جس سے ذریعہ امن قائم ہو سکے اور افغانستان میں پاکستان کی مداخلت کو روکا جا سکے ”۔ پاکستان سے اور زیادہ مثبت کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر اسلام آباد واشنگٹن کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے تو افغانستان کے تئیں اس کی پالیسی میں تبدیلی ہونی چاہئے ورنہ امریکہ اور پاکستان کے تعلقات میں بہتری نہیں آئی گی”۔