پاور گرڈ نے ویجیلنس بیداری ہفتہ کے دوران واکتھون کا اہتمام کیا

0
0

ہر شہری کے تعاون سے خود انحصاری اور انٹرگرل انڈیا کے خواب کی تعبیر ممکن ہے:شفاعت احمد وانی

لازوال ڈیسک
جموں؍؍پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (پاور گرڈ)، جو کہ ایک مہارتنا کمپنی ہے جو بجلی کی وزارت، حکومت ہند کے تحت ہے، 28 اکتوبر سے 3 نومبر 2024 تک کلچر آف انٹیگریٹی فار نیشنز پروپرٹی کے تھیم کے ساتھ ویجیلنس آگاہی ہفتہ منا رہی ہے۔ اس کے دفاتر اس ہفتے کے دوران عوام، ملازمین اور ان کے خاندان کے افراد میں بیداری پیدا کرنے، بدعنوانی کی برائیوں اور معاشرے پر اس کے اثرات کو اجاگر کرنے کے لیے کئی پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔

https://www.powergrid.in/en/job-opportunities/northern-region-ii-jammu-recruitment
وہیںریجنل ہیڈ کوارٹر، جموں کے ملازمین کے لیے آج پاور گرڈ دفتر کے احاطے کے ارد گرد کے علاقوں میں بیداری پھیلانے کے لیے واکتھون کا انعقاد کیا گیا۔ یاد رہے واکتھون کوشفاعت احمد وانی، سینئر جنرل منیجر (اے ایم)، شمالی علاقہ-IIنے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔اس موقع پرشفاعت احمد وانی نے زور دیا کہ ہر شہری کے تعاون سے خود انحصاری اور انٹرگرل انڈیا کے خواب کی تعبیر ممکن ہے۔ انہوں نے مجموعی طور پر ہمارے معاشرے اور قوم سے بدعنوانی کو ختم کرنے اور ہندوستان کو دنیا کی ایک سرکردہ معیشت بنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ دریں ا ثناء واکتھون کو جھنڈی دکھانے سے پہلے شفاعت احمد وانی نے تمام ملازمین سے دیانتداری کا عہد کروایا۔اس موقع پرانیل مرواہ، سینئر جی ایم (انجینئرنگ)، رنجن بوہلا، جنرل منیجر (کمرشل)،ونود پی بکسلا، جنرل منیجر (ایچ آر )،جگت رام، جنرل منیجر (اے ایم) اور پاور گرڈ کے تمام سینئر افسران اور ملازمین نے اس واکتھون میں حصہ لیا۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا