پانی زندگی کیلئے ضروری ہے ،مگر؟

0
0

اس بات سے کسی کو انکار نہیں پانی زندگی کیلئے ضروری ہے، پھر بھی دنیا بھر میں بہت سے لوگ صاف اور محفوظ پانی تک رسائی سے محروم ہیں۔وہیں کل یعنی 22مارچ کو پوری دنیا میں پانی کا عالمی دن منایا گیا ۔ اس دن کو منانے کا مقصدپانی کی اہمیت کے بارے مین شعور اجاگر کرنا تھا۔جبکہ یہ دن پانی کے عالمی بحران اور سب کیلئے پانی کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اجتماعی کارروائی کی ضرورت کی یاد دہانی کے طور پر کام کرتا ہے۔لیکن با وجود اس کے آج بھی ہماری حکومتیں اور پانی کی دستیابی کیلئے کام کرنے والی تنظیمیں لوگوں کو بروقت صاف پانی مہیا کروانے میں ناکام رہی ہیں ۔اتنی جدید ٹیکنالوجی اور مشینری ہونے کے باوجود کئی علاقہ جات پانی کی دستیابی سے مکمل طور پر محروم ہیں ۔اگر بات کی جائے یوٹی جموں وکشمیر کی یوٹی کے کئی علاقہ جات ، اور محلہ جات میں آج تک پینے کا پانی نہیں پہنچ سکا ۔ جبکہ یوٹی میں جل جیون مشن جیسی اسکیمیں اور ہر گھر جل جیسے پروگرام چلا کر بڑے بڑے دعوے کئے جا رہے ہیں۔ مگر پھر بھی درجنوں علاقہ جات میں آج تک پینے کا صاف پانی میسر نہیں ۔ وہیں امسال کے پانی کے عالمی دن کے موقع پر حکومت اور انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ پانی سے جڑے مختلف پہلوؤں پر توجہ مرکوز کریں، جیسے کہ پانی کی کمی، پانی کی آلودگی، پانی سے متعلقہ آفات، اور پانی اور موسمیاتی تبدیلی وغیرہ۔کیونکہ اس دن کے موقع پر مختلف تقریبات، مہمات اور اقدامات کے ذریعے پانی کے تحفظ کو فروغ دینے، پانی کے ذمہ دارانہ استعمال کی حوصلہ افزائی کرنے، اور دنیا بھر میں لوگوں کو درپیش پانی سے متعلق چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے لوگ اکٹھے ہوتے ہیں۔ تاہم پانی کا عالمی دن دیگر عالمی مسائل کے ساتھ پانی کے باہمی ربط کو بھی اجاگر کرتا ہے، جیسے صحت، غربت، صنفی مساوات، اور ماحولیاتی پائیداری وغیرہ۔ اسلئے ضرورت اس بات کی ہے پانی کے درپیش مسائل اور پانی سے جڑے مسائل پر حکومتی توجہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔کیونکہ اقوام متحدہ کے طے کردہ پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے میں پانی کا یہ عالمی دن مستقبل کی نسلوں کیلئے آبی وسائل کی دستیابی اور پائیدار انتظام کو یقینی بنانے کے لیے آگاہی بڑھانے اور متاثر کن کارروائی کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔اسلئے پانی کے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنے اور ٹھوس اقدامات کرنے سے، ہم ایک زیادہ پائیدار اور مساوی دنیا بنا سکتے ہیں جہاں ہر ایک کو صاف اور محفوظ پانی تک رسائی حاصل ہو۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا