اگر سرکار نہیں کریگی تو جمعیۃ علماء متاثرین کی جانب سے ہائی کورٹ سے رجو ع ہونے کو تیار ، گلزار اعظمی
یواین آئی
ممبئی ؍؍مکہ مسجد بم دھماکے معاملے کے ملزمین کو ملی راحت این آئی اے کی مبینہ مشتبہ تفتیش کا نتیجہ ہے جس کے خلاف سرکار کو ہائی کورٹ سے رجوع ہونا چاہئے اور اگر سرکار ایسا نہیں کریگی تو متاثرین کی جانب سے جمعیۃ علماء ہائی کورٹ سے رجوع ہونے کو تیار ہے ،ان خیالات کا اظہار ممبئی میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے کیا۔گلزار اعظمی نے مزید کہا کہ اسی مقدمہ کی تفتیش کے دوران ہندو دہشت گردی کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آیا تھا اور سی بی آئی نے اپنی تفتیش میں یہ پایا تھا کہ مسلم نوجوانوں کو شدید ٹارچر کرکے انہیں اقبال جرم کرنے پر مجبور کیا گیا تھا لیکن اب جبکہ عدالت نے پانچوں ہندو ملزمین کو مقدمہ سے باعزت بری کردیا ہے ، این آئی اے کو بتانا چاہیے کہ آیا ان بم دھماکوں کو کس نے انجام دیا تھا۔ ہندوستا ن کی سیکولر انصاف پسند عوام یہ جاننا چاہتی ہیکہ ان بم دھماکوں کی سازش کس نے رچی تھی اور اس کے پشت پناہی کس تنظیم نے کی تھی ۔گلزار اعظمی نے کہا کہ وہ نماپلی کریمنل کورٹ کمپلیکس میں قائم خصوصی این آئی اے عدالت کے فیصلہ کا احترام کرتے ہیں لیکن ہندوستان کے کروڑوں انصاف پسند عوام یہ چاہتے ہیں کہ قومی تفتیشی ایجنسی این آئی اے عدالت کے فیصلہ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرے ۔گلزار اعظمی نے کہا کہ حیدرآباد کی تاریخی مکہ مسجد میں 18مئی 2007 کو ہونے والے دہشت گردانہ حملہ جس میں 9 مسلم شہید اور پچاس سے زائد شدید زخمی ہوئے تھے معاملے میں سب سے پہلے مسلم نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا تھا لیکن بعد میں بھگواء ملزمین اسیمانند اور دیگر کے اقبالیہ بیان کی روشنی میں مسلم نوجوانوں کو مقدمہ سے باعزت بری کرکے پانچ ہندو دہشت گردوں اسیمانند، دیوندر گپتا، لوکیش شرماء، بھرت بھائی اور راجندر چودھری کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ قائم کیا گیا تھا لیکن آج خصوصی این آئی اے عدالت نے ناکافی ثبوت وشواہد کی بنیاد پر ملزمین کو مقدمہ سے باعزت بری کردیا ۔گلزار اعظمی نے کہاکہ بم دھماکوں کے فوراً بعد سٹی پولس نے مسلم نوجوانوں کو گرفتار کیا تھا لیکن معاملے کی تحقیقات اپنے ہاتھوں میں لینے کے بعد سی بی آئی نے اپنی اضافی تفتیش میں یہ پایا تھا کہ ان بم دھماکوں کو مسلم نوجوانوں نے نہیں بلکہ ہندو شدت پسند تنظیم ابھینو بھارت کے لوگوں نے انجام دیئے تھے اور اس کے بعد اسیمانند اور دیگر ملزمین کی گرفتار عمل میںآنے کے بعد2008 میں مسلم نوجوانوں کو مقدمہ سے باعزت بری کردیا گیا تھا ۔گلزار اعظمی نے کہا کہ 4 اپریل2011ء کو معاملے کی تفتیش این آئی اے نے اپنے ذمہ لی تھی لیکن اس درمیان مرکز میں اقتدار کی تبدیلی قومی تفتیشی ایجنسی کے رویہ میں بھی تبدیلی لیکر آئی اور وہ ہندو دہشت گردوں کو راحت پہچانے لگی جس کی مثال مکہ مسجد بم دھماکہ معاملے کے ساتھ ساتھ مالیگاؤں 2006/2008 بم دھماکے ، سمجھوتہ ایکسپریس، جالنہ ، پربھنی، پرنا ویگر بم دھماکہ معاملے شامل میں جہاں ہندو دہشت گردوں کو ایک معظم طریقہ سے راحت پہنچانے کا کام کیا گیا