پانچویںجموں و کشمیر یو ٹی کراٹے چیمپئن شپ2023 اختتام پذیر ہوئی

0
0

ٹورنامنٹ میں جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع سے تقریباً 600 شرکا نے حصہ لیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍پانچویںجموں و کشمیر یو ٹی کراٹے چیمپئن شپ2023 سب جونیئر، کیڈٹ، جونیئر اور سینئر کیٹیگریز، جو جموں و کشمیر کے امیچور کراٹے ڈو ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آج یہاں مہاجن ہال میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔اس ٹورنامنٹ میں جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع سے تقریباً 600 شرکا نے حصہ لیا۔وہیںشیہان امبیڈکر گپتا ساتویں ڈین بلیک بیلٹ، ڈبلیو کے ایف / اے کے ایف کوالیفائیڈ کوچ، آرگنائزنگ چیئرمین اے کے اے جے کے اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبر- کراٹے انڈیا آرگنائزیشن جو ٹورنامنٹ کے ٹیکنیکل چیئرمین تھے، نے ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ جیتنے والوں میں میڈل تقسیم کئے۔وہیںشیہان امبیڈکر گپتا نے کھلاڑیوں بالخصوص لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ کراٹے کے میدان میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتی رہیں۔واضح رہے اس ٹورنامنٹ کے پیرا اسپیشل ایونٹ میں خصوصی طور پر قابل کراٹے کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا جن میں سے آکاش اور امن سریواستو نے اپنے اپنے زمروں میں گولڈ میڈل جیتے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا