پاندان نوہٹہ میں دوران شب آگ کی ایک ہولناک واردات ایک درجن رہائشی مکانات جل کر خاکستر ، کروڑوں روپے مالیت کا نقصان

0
0

سی این آئی
سرینگرپائین شہر کے پاندان نوہٹہ علاقے میں دوران شب آگ کی ایک ہولناک واردات میں ایک درجن رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہوئے۔آگ کی ہولناک واردات سے لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہوگیا ہے۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ آگ لگنے کے ساتھ ہی درجنوں کنبے کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔ سی این آئی سٹی رپورٹر نے اس ضمن میں اطلاع دی ہے کہ نوہٹہ کے پاندان علاقے میںسنیچروار اور اتوار کی درمیانی رات کو اس وقت چیخ و پکار کی صدائے فضا میں گونج اٹھی جب علاقے میں آگ کی بھیانک واردات رونما ہوئی۔ نمائندے نے عین شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بجلی شارٹ سرکٹ ہونے سے ایک مکان سے نمودار ہوئی۔عین شاہدین کے مطابق مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہولناک رخ اختیار کرکے اپنے متصل ایک درجن رہائشی مکانوں کواپنی لپیٹ میں لیا۔نمائندے نے عین شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ آگ اس قدر بھیانک تھی کہ کچھ ہی منٹوں میں آگ لگنے سے ایک درجن کے قریب رہائشی مکانات راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گئی۔عین شاہدین کے مطابق پولیس اور فورسز نے آگ دیکھتے ہی فائر سروس عملے کو مطلع کیا جس کے بعد مقامی لوگوں اور فائر سروس عملے نے آگ پر قانو پانے کے لئے کارروائی کی اور کئی گھنٹوں بعد آگ پر قابو پالیا گیا تھا تاہم جب تک آگ پر قابو پا لیا گیا تب تک آگ کی اس ہولناک واردات میںایک درجن رہائشی مکانات مکمل طور راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گئے تھے ،معلوم ہوا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے لگی ہے جبکہ آگ لگے سے ہوئے نقصان کا تخمنہ کروڑوں روپے بتایا جاتا ہے۔پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات کا سلسلہ شروع کیا ہے اور آ گ سے ہوئے نقصان کا تخمنہ لگانے کیلئے کاروائی شروع کی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا