پارلیمانی مشترکہ کمیٹی نے وقف (ترمیمی) بل، 2024 پر عوامی تجاویز طلب کیں

0
0

لازوال ڈیسک
نئی دہلی//وقف (ترمیمی) بل، 2024 پر پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی، لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ جگدمبیکا پال کی صدارت میں تشکیل دی گئی، نے عوام، این جی اوز، ماہرین، اسٹیک ہولڈرز اور اداروں سے آراء اور تجاویز طلب کی ہیں۔ لوک سبھا سکریٹریٹ نے ایک پریس کمیونیک میں کہا ہے کہ جو لوگ کمیٹی کو تحریری تجاویز پیش کرنا چاہتے ہیں وہ انگریزی یا ہندی میں دو کاپیاں جوائنٹ

سکریٹری (جے ایم) لوک سبھا سکریٹریٹ، کمرہ نمبر 440، پارلیمنٹ ہائوس انیکسی، نئی دہلی- 110001 کو بھیج سکتے ہیں۔

https://sansad.in/poi
س کے بارے میں اشتہار کی اشاعت کی تاریخ سے 15 دنوں کے اندر jpcwaqf-lss@sansad.nic.inپر بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق، کمیٹی کو پیش کی گئی یادداشت یا تجاویز کمیٹی کے ریکارڈ کا حصہ ہوں گی اور انہیں ‘خفیہ’ سمجھا جائے گا اور کمیٹی کے مراعات سے لطف اندوز ہوں گے۔وہیں کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے خواہشمند افراد سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ میمورنڈا جمع کرانے کے علاوہ اس کی نشاندہی کریں۔ تاہم اس حوالے سے کمیٹی کا فیصلہ حتمی ہوگا۔
واضح رہے وقف (ترمیمی) بل 2024 کا متن لوک سبھا کی ویب سائٹ پر ہندی اور انگریزی میں دستیاب ہے۔ وقف (ترمیمی) بل جو بجٹ اجلاس کے دوران لوک سبھا میں پیش کیا گیا تھا، پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے پہلے ہفتے کے آخری دن تک اس بل کی جانچ اور رپورٹ ایوان کو پیش کرنے کے لیے پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی کے پاس بھیج دیا گیا تھا۔

https://lazawal.com/?cat=13

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا