گاندربل پولیس انتخابات کے منصفانہ انعقاد کے لئے کمر بستہ
پولیس نے منصفانہ اور پْرامن انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے ہیلپ لائین قائم کی
مختار احمد
گاندربل؍؍گاندربل پولیس نے لوک سبھا انتخابات کے حوالے سے الیکشن ہیلپ لائن قائم کی ہے جبکہ ضلع فلیگ مارچ کا بھی اہتمام کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق آنے والے پارلیمانی چنائو کے پیش نظر گاندربل پولیس نے الیکشن ہیلپ لائین قائم کی ہے تاکہ انتخابی عمل کے منصفانہ اور پْر امن انعقاد کو یقینی بنایا جاسکے۔شہریوں کی طرف سے الیکشن سے متعلق امور سے متعلق معلومات یا وضاحت نیزانتخابات سے متعلق سوالات اور خدشات کو دور کرنے کے لیے، گاندربل پولیس نے پولیس کنٹرول روم گاندربل میں 24 گھنٹے کام کرنے والی انتخابی ہیلپ لائن نمبر 9541786731 قائم کر سکتے۔
انتخابی ہیلپ لائن کا قیام گاندربل پولیس نے انتخابی عمل کی ساکھ اور شفافیت کو برقرار رکھنے کے عزم کو برقرار رکھنے کے لئے کی گئی ہے۔ پولیس کا مقصد ووٹروں کے لیے اپنے جمہوری حقوق استعمال کرنے کے لیے محفوظ اور پْر امن ماحول کو یقینی بنانا ہے۔ دریں اثنا پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر گاندربل پولیس نے ضلع میں فلیگ مارچ کیا۔اطلاعات کے مطابق ایس ایس پی گاندربل سندیپ گپتا کی ہدایت پر گاندربل پولیس نے سنیچر کوآنے والے پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر سنٹرل آرمد پولیس فورس کے ہمراہ ضلع میں فلیگ مارچ کیا۔یہ فلیگ مارچ ایڈیشنل ایس پی گاندربل ملک اعجازکی نگرانی میں کیا گیا جس کا مقصد لوگوں میں تحفظ اور ہم آہنگی کا احساس پیدا کرنے کے علاوہ ضلع میں آزادانہ، منصفانہ اور بے خوف انتخابات کو یقینی بنایا جاسکے۔