پارلیمانی انتخابات میں اس بار کشمیر سے بھی کنول کا پھول کھلے گا :رویندر رینا

0
0

کہا انڈیا بلاک کا کنونئرہی بھاجپا میں آگیا تو ان کے پاس اب بچا کیا ہے

جموں؍؍جموں وکشمیر بی جے پی یونٹ کے صدر رویندر رینا نے منگل کے روز کہا کہ پارلیمانی چنائو میں جیت کی خاطر پارٹی نے سبھی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں سبھی نشستیں جیتنے کی کوشش کریں گے اور ہمیں پورا یقین ہے کہ اس بار کشمیر سے بھی کنول کا پھول کھلے گا۔اپوزیشن اتحاد کو ڈوبتا ہوا جہاز قرار دیتے ہوئے رویندر رینا نے کہاکہ انڈیا بلاک کا کنونئرہی بھاجپا میں آگیا تو ان کے پاس اب بچا کیا ہے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے بی جے پی جموں وکشمیر یونٹ نے تیاریاں شروع کی ہیں اور بہت جلد ناموں کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر کے پانچ پارلیمانی حلقوں میں دفاتر کھولے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ فروری مہینے میں 90 اسمبلی حلقوں میں بھی دفاتر کھولے جارہے ہیں تاکہ بھاجپا کی کی جیت کو یقینی بنایا جاسکے۔ان کے مطابق مارچ کے مہینے میں ہر بلاک میں بھاجپا کی جانب سے دفاتر کھولے جائیں گے اور اس حوالے سے جموں میں 180اور کشمیر میں زائد از سو دفاتر کھولنے کی خاطر تیاریاں ہو رہی ہیں۔رویندر رینا نے کہاکہ جموں وکشمیر میں بھاجپا کے 15لاکھ سرگرم ورکر ہیں اور انہیں چناو کے حوالے سے کام سونپا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بھاجپا جیت کے مشن کے ساتھ الیکشن میں اترے گی۔بی جے پی صدر کے مطابق جب سے جموں وکشمیر مرکز کا انتظام علاقہ بنا تب سے یہاں پر امن و امان قائم ہوا ، مودی حکومت سب کو ساتھ لے کر کام کررہی ہیں۔رویندر رینا نے بتایا کہ اس بار پارلیمانی الیکشن میں کشمیر سے بھی کنول کا پھول کھلے گا۔انڈیا بلاک دو پھاڑ ہونے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں رویندر رینا نے کہاکہ اپوزیشن پارٹیاں ڈوبتے ہوئے جہاز میں سوار ہیں۔انہوں کہاکہ انڈیا بلاک کا کنونئر ہی بھاجپا میں شامل ہوا تو اب ان کے پاس بچا کیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا