سامعین کو خطے میں موجود بڑے کاروباری مواقع کے بارے میں روشناس کرایا گیا
ساجد طفیل
بھدرواہ؍؍ بزنس اسکول بھدرواہ کیمپس نے آج جموں و کشمیر میں انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس میں سٹوڈنٹس فار ہولیسٹک ڈیولپمنٹ آف ہیومینٹی فاؤنڈیشن (ایس ایچ او ڈی ایچ) کے ساتھ مل کر عالمی یوم انٹرپرینیورشپ 2023 منایا گیا۔اس سلسلے میںٹی بی ایس نے سیمینار میں سول انتظامیہ، بینکوں، یونیورسٹیوں، ڈی آئی سی، جے کے ای ڈی آئی، ڈی ای اینڈ سی سی، مقامی کاروباری افراد اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو جو اس خطے میں انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے میں ملوث ہیں، کو مدعو کیا گیا۔اس سیمینار کا انعقاد پروفیسر راہل گپتا، ریکٹر بھدرواہ کیمپس کی قیادت میں کیا گیا تھا جو اس طرح کے اقدامات کرنے کے لیے دی بزنس اسکول، بھدرواہ کیمپس کے لیے تحریک، رہنمائی اور تعاون کا اہم ذریعہ ہیں۔وہیںتقریب کا آغاز چراغ روشن کرنے اور دیوی سرسوتی کی آشیرواد حاصل کرنے سے ہوا۔ سیمینار کے مہمان خصوصی دل میر چوہدری ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کمشنر بھدرواہ تھے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے ٹی بی ایس، بھدرواہ کیمپس کو یہ پہل کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوانوں میں بڑی صلاحیت ہے لیکن سرکاری ملازمتیں محدود ہیں۔ وہیںونود کمار، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، بھدرواہ اس تقریب کے مہمان ذی وقار تھے۔ انہوں نے سامعین کو خطے میں موجود بڑے کاروباری مواقع کے بارے میں روشناس کرایا اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ نوکری دینے والے کے بجائے نوکری پیدا کرنے والے بنیں۔اس کے بعد، ڈاکٹر روہت بھگت، ٹی بی ایس میں اسسٹنٹ پروفیسر، بھدرواہ کیمپس نے سیمینار کے موضوع کی وضاحت کی اور موجودہ حالات میں سیمینار کے تھیم کی مطابقت کو سامنے لایا۔