لازوال ڈیسک
جموں؍؍ عالمی یوم انٹرپرینیورشپ منانے کے لیے، بزنس اسکول نے ایس ایچ او ، ڈی ایچ (سٹوڈنٹس فار ہولیسٹک ڈیولپمنٹ آف ہیومینٹی فاؤنڈیشن) کے اشتراک سے فیکلٹی، طلبائ، اسکالرز اور سول سوسائٹی کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد کیا۔وہیںتقریب کا آغاز چراغ روشن کرنے اور دیوی سرسوتی اور سوامی وویکانند کے آشیرواد حاصل کرنے کے ساتھ ہوا۔ اس موقع پردی بزنس اسکول کے ڈائریکٹر پروفیسر ونے چوہان نے مہمانوں اور صنعت کے ماہرین کا خیرمقدم کیا۔ ڈائریکٹر نے شرکاء کو دی بزنس سکول کے نئے اقدام کے بارے میں آگاہ کیا، جو کہ ایک سٹارٹ اپ انکیوبیٹر کے طور پر کام کر رہا ہے جو کہ خواہش مند کاروباریوں کے خیالات کو آگے بڑھاتا ہے۔اس دوران کچھ کامیاب کاروباریوں کو بات چیت کے لیے مدعو کیا گیا تاکہ شرکاء کی حوصلہ افزائی کی جا سکے کہ وہ ایک کیریئر کے انتخاب کے طور پر انٹرپرینیورشپ اختیار کریں۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، ہیڈ ماسٹرز ویلنیس زون کے ڈائریکٹر اور ٹی بی ایس کے سابق طالب علم کمود گوئل نے انٹرپرینیورشپ میں لچک اور استقامت کی اہمیت کو بیان کیا۔