ٹیکنالوجی کو صحیح پلیٹ فارم پر دنیا کے سامنے لانے کی ضرورت : ڈاکٹر جتیندرسنگھ

0
0

لکھنؤ: مرکزی سائنس و ٹیکنالوجی کے مملکتی وزیر(آزادانہ چارج)ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ آج دنیا ہر شعبے میں متبادل تراکین کی تلاش کررہی ہے۔ ایسے میں ایسی صورتحال میں پودوں پر مبنی ادویات اور دیگر مصنوعات ایک اہم متبادل کا کردار ادا کر سکتی ہیں۔
سی ایس آئی آر۔ این بی آر آئی مین منعقد ’ ایک ہفتہ ایک لیباریٹری‘ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ ہمیں اپنی ٹیکنالوجی، مصنوعات اور ریسرچ کو صحیح طریقے سے، صحیح پلیٹ فارم پر اور صحیح برانڈنگ کے ذریعہ دنیا کے سامنے لانے کی ضرورت ہے۔ مختلف اداروں کو آپس میں مل کر کام کرنے اور اپنی حصولیابیوں کو عوام الناس تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے سائنس دانوں سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا کو عوام کے درمیان سائنس کو پہنچانے کے لئے ایک ذریعہ کے طور پر زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج پبلک اور پرائیویٹ شعبے میں تقسیم کرنے والی خط ختم ہوچکی ہے۔ ایسے میں ہمیں اب ایک ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک کے مفاد میں اہداف کو تیزی سے حاصل کیا جاسکے۔
اس موقع پر انہوں نے اسی ایس آئی آر۔این بی آر آئی کے ذریعہ فروغ دی گئی کمل کی نئی قسم’نمو۔108 ‘ کو ملک کو وقف کیا۔ ادارہ اس مشن کے تحت کسانوں کو بہتر ذریعہ معاش کے لئے کمل کی کھیتی کے لئے ترغیب دے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا