ٹیم جموں، وائی آر ایس نے ڈوگری ٹریک’جاگو ڈوگرو، ہُن سئی نئی جائیو‘ جاری کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍چیئرمین ٹیم جموں اور بی جے پی لیڈر زورآور سنگھ جموال کے ساتھ سابق صدر یووا راجپوت سبھا (YRS) راجن سنگھ ہیپی نے آج ایک تقریب کے دوران مقبول گلوکارہ سندھیا شرما کے تیار کردہ اور گائے ہوئے ڈوگری ٹریک ’جاگو ڈوگرو، ہْن سئی نئی جائیو‘ کو ریلیز کیا۔واضح رہے یہ 11 واں گانا ہے جسے سندھیا شرما نے گایا ہے جو ایک گھریلو خاتون ہیں لیکن مادری زبان ڈوگری زبان کے لیے اپنا حصہ ڈالنے کا جذبہ رکھتی ہیں۔ وہیںسینئر میوزک ڈائریکٹر ساحل ناتھ نے اس گانے کی موسیقی دی ہے جب کہ گانے ‘جاگو ڈوگرو’ کے بول آر کے ٹی نے لکھے ہیں اور اس کی ہدایتکاری معروف فلم ساز آدتیہ بھانو نے کی ہے، جو جموں کی فلم انڈسٹری کے لیے پہلے ہی بہت سے گانے اور فلمیں تیار کر چکے ہیں۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے ٹیم جموں کے سربراہ زوراور سنگھ جموال نے سندھیا شرما اور ان کی پوری ٹیم کے ساتھیوں کو ایسے اقدامات کے لیے مبارکباد دی جو ہمارے فن اور ثقافت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع پیدا کرتے ہیں اور نوجوانوں کو پیداواری کاموں میں بھی شامل کرتے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا