ٹیررفنڈنگ معاملہ

0
0

کشمیر اور دہلی میں16 مقامات پر چھاپے
تلاشیاں کے دوران دستاویزات کی باریک بینی سے جانچ
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍سرینگر؍؍فنڈنگ معاملے میں چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے)نے وادی کشمیر اور دہلی میں بدھ کو کم از کم 16 مقامات پر چھاپے مار کر تلاشیاں لیں۔ سی این آئی کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے وادی کشمیر میں 11 جبکہ دہلی میں 5 مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ذرائع کے مطابق جن افراد کے گھروں یا کاروباری افراد پر چھاپے ڈالے گئے، ان میں سے بیشتر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ہونے والی دوطرفہ تجارت سے وابستہ ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کا ماننا ہے کہ ایل او سی پر تجارت کے ذریعے وادی میں جنگجوؤں اور علیحدگی پسندوں کی فنڈنگ ہورہی ہے اور ایجنسی اس تجارت کو منقطع کرنے کے حق میں ہے۔ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کی ٹیموں نے بدھ کو سرینگر اور شمالی کشمیر میں متعدد مقامات بشمول نوہٹہ، بمنہ، زینہ کوٹ اور بژھ پورہ میں چھاپے مار کر تلاشیاں لیں۔ انہوں نے بتایا کہ حمزہ کالونی بمنہ میں چند ایک کاروباری افراد کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔ کشمیر میں این آئی اے ٹیموں کی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران ریاستی پولیس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے اہلکاروں نے ایسی جگہوں کی ناکہ بندی کی جہاںتلاشی لی جانی مطلوب تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے ٹیموں نے چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران گھروں اور دفاتر میں موجود دستاویزات کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کی اور مبینہ طور پر کچھ دستاویزات اپنے قبضے میں لے لئے۔ دوسری جانب این آئی اے کی ٹیموں میںدہلی میں کم از کم پانچ مقامات بشمول لاجپت نگر اور کھری بولی میں چھاپے مار کر تلاشیاں لیں۔ دہلی میں مبینہ حوالہ ڈیلروں اور ایل او سی تجارت سے وابستہ کاروبارویوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔ این آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل شرد کمار نے کہا کہ جن افراد کی رہائش گاہوں یا کاروباری دفاتر پر چھاپے ڈالے گئے، وہ حوالہ آپریٹروں اور ایل او سی تجارت سے وابستہ ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا