فورسز کے مشترکہ کیمپ کو راکٹ سے اڑانے کی کوشش
لازوال ڈیسک
سرینگرجنوبی ضلع پلوامہ کے ٹہاب میں عسکریت پسندوں نے جمعہ کی علی الصبح فوج اور سی آر پی ایف کے کیمپ پر راکٹ داغا جو نشانہ چو نک کر درخت سے جاٹکراکرسماعت شکن دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا۔سی این ایس کے مطابق پلوامہ کے مضافاتی علاقے ٹہاب میں آج آلصبح اس وقت سنسنی پھیل گئی جب عسکریت پسندوں نے فوج کی55راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف182 بٹالین کے ایک مشترکہ کیمپ کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی۔پولیس ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں کی جانب سے استعمال کئے جانے والا راکٹ اس قدر شدید تھا کہ اس کے پھٹنے کی آوازیں پانچ کلو میٹر دور دور تک سنائی دی اور پورے علاقہ مےں خو ف وہراس پھےل گےا۔ اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔پولیس کے مطابق اگر یہ دھماکہ خیز مواد کیمپ کے اندر پھٹ جاتا تو اس سے تباہی مچ جاتی ۔انہوں نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔ادھر اس واقعے کے بعد فوج اور پولیس نے اپنی گشت میں تیزی لاتے ہوئے علاقے کے داخلی وخارجی راستوں پر اپنے پہرے بٹھادےے تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ پولےس کے مطابق فورسز کے کیمپ پر ایک رائفل گرینیڈ داغا۔ تاہم یہ گرینیڈ ہدف پر جالگنے کے بجائے کیمپ کی باہری دیوار کے قریب جاگرا۔ اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔واقعہ کے بعد فورسز نے جائے وقوع کے گرد نواح میں ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا، تاہم کسی بھی حملہ آور کو گرفتار نہےں کےا جاسکا ہے۔