کشی نگر؍؍ اترپردیش کے ضلع کشی نگر کے رام کولہ علاقے میں چلتی بائیک پر اسٹنٹ کرتے ہوئے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی کوشش میں پیش آئے حادثے میں چار افراد زخمی ہوئے گئے ۔پولیس نے اتوار کو بتایا کہ رام کولا کے جانب سے ایک بائیک پر تین افراد سوار ہوکر موبائل سے ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہے تھے کہ کسیا ۔رام کولا شاہراہ پر رام بر کے سامنے بائیک بے قابو ہوکر مخالف سمت سے آرہی دوسری بائیک سے ٹکرا گئی۔ جس سے دوسری بائیک پر سوار خاتون پھول متی دیوی(50) زخمی ہوگئی۔جبکہ موٹر سائیکل کی زد میں آنے سے کسیا ساکن شہادت(35)طالب علم راجو(15) زخمی ہوگئے ۔وہیں ویڈیو بنانے والی بائیک پر سوار تبریز(22) بھی زخمی ہوگیا۔سبھی زخمیوں کو علاج کے لئے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا گیا ہے ۔حادثے سے مشتعل مقامی افراد نے ویڈیو بنانے والے نوجوان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔