ٹویٹ سے مرکزی فیصلوں کی سراہنا:پالیسیوں کا پتہ چلتا ہے :رینزو شاہ

0
0

کہا سیاست سے اوپر اٹھ کشمیر کی ترقی میں ہاتھ بٹائیں
لازوال ڈیسک
سرینگرکشمیر سوسائٹی انٹرنیشنل کئے چیئرمین خواجہ فاروق رینزو شاہ نے یہاں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مرکزی حکومت کے گزشتہ روز کے فیصلے پر سابق وزرائے اعلیٰ نے اپنے ٹویٹ پیغام میں سراہنا کی ہے جس سے ان کی پالیسیوں کا پتہ چلتا ہے انہوں نے کہا کہ ایسے حکمناموں کی وجہ سے کشمیر کی عوام کو ترقی رو سے ایک مدد ملتی ہے ۔موصوف نے کہا کہ مذہبی تنظیموں پر بین لگانے سے لاکھوں طلاب اور استاذہ پر اثر ہوگا اسلئے پالیسی کا نفاذ ضروری ہے جو متعلقہ محکمہ جات کو دی جائیں جو ان اداروں کے طلاب کیلئے مدد گار ثابت ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ان طلاب کا مستقبل بچانے کیلئے بہتراقدام اٹھانے چاہئے ۔موصوف نے کہا کہ وہ لوگ جو کہتے تھے اگر 35Aاور 370کے ساتھ چھیڑ خانی کی گئی تو انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے اب ترمیم کے بعد ٹویٹ کے ذریعے مرکزی حکومت کے فیصلوں کی سراہنا کرتے ہیں۔انہوں نے امید جتاتے ہوئے کہا کہ سیاست سے اوپر اٹھ کر سبھی لوگ کشمیر کی ترقی میں ہاتھ بٹائیں گے۔+

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا