یواین آئی
بھیوانیہریانہ کے ضلع بھیوانی ریلوے اسٹیشن پر ایک چلتی ٹرین پکڑنے کی کوشش میں ایک نوجوان ٹرین کی زد میں آگیا اور وہ اپنا کٹا ہوا پیر اٹھا کر پلیٹ فارم چڑھا جبکہ اس دوران لوگ اپنے موبائل کیمرے سے اس کا ویڈیو بناتے رہے ۔ ریلوے پولیس کے مطابق یہ واقعہ اتوار کا ہے لیکن ویڈیو وائرل ہونے سے سامنے اب آیا ہے ۔ اتوار کو جین چوک کے باشندہ کرشن کمار اپنی بیوی مینا کے ساتھ حصار جارہا تھے ۔ ریلوے اسٹیشن پر بیوی کو ٹرین میں بٹھاکر وہ پانی لینے گیا اسی دوران پلیٹ فارم نمبر تین پر گاڑی نمبر 12555 گورکھپور دھام رایکسپریس آگئی۔ اس دوران ٹرین چلنے لگی تو وہ بھاگ کر گاڑی میں چڑھنے لگا۔ چڑھتے وقت پیر پھسلنے سے وہ گر گیا اور اس کا ایک پیر کٹ گیا۔ وہاں کھڑے لوگ مدد کے لئے آگے آنے کی بجائے ویڈیو بنانے لگے ۔ آخر اس نے خود ہمت کرکے اپنا کٹا پیر اٹھاکر پلیٹ فارم پر رکھا اور پھر خودایک پیر کے سہارے کھڑا ہوکر پلیٹ فارم پر چڑھا۔ کرشن کمار کو حصار کے پرائیوٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں اس کا علاج چل رہا ہے ۔