ٹریفک پولیس کی ڈھیل سے قانون کا گھوڑا ہوا بے لگام

0
0

کٹھوعہ کے دیہاتوں کی سڑکوں پر آورلوڈنگ عروج پر
ابو عذیر
بلاور کٹھوعہ// بیساکھ کا مہینہ شروع ہوتے ہی گاﺅں ،دیہات اور پہاڑی علاقوں سے شہروں کی طرف لوگوں کی آمد و رفت زیادہ ہو جاتی ہے ایسے میں دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے بہت سے لوگ شہر سے واپس اپنے گھروں کی طرف لوٹ جاتے ہیں۔واضح رہے کہ یہ پہاڑی علاقوں میں رہنے والے لوگ بیساکھی کے میلوں میں آکر سستے داموں میں کپڑے ،برتن اور دیگراشیاءکو خریدا کرتے ہیںکچھ لوگوں صبح نکلتے ہیں اور شام کو واپسی کا رخ کرتے ہیں ایسے حالات میں بسوں میںبھیڑ کا ہونا لازمی ہے۔عوام اپنی جان کو جھوکھم میں ڈال کر سفر کرنے پر مجبور ہیں ۔اس لئے کہ منی بسیں کم ہی چلتی ہیں کیونکہ سڑکیں بہت زیادہ خراب ہیں جسکی وجہ سے بڑی بسیں ان علاقوں میں نہیں چلتی ہیں۔حکومت عدم توجہی کا شکار بنی ہوئی ہے ٹریفک پولیس نے بھی لگام کو ڈھیلا چھوڑ دیا ہے جسکی وجہ سے قانون کا گھوڑا بے لگام ہو گیا ہے اس طرف توجہ کی سخت ضرورت ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا