ٹریفک پولیس نے وجے پور میں روڈ سیفٹی بیداری پروگرام کا اہتمام کیا

0
0

پروگرام میں سکول کے طلباء اور تدریسی عملہ کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی
لازوال ڈیسک
سانبہ؍؍روڈ سیفٹی کے مہینے میں، دیہی ٹریفک پولیس نے آج یہاں ضلع سانبہ کے بی بی این ہائیر سیکنڈری اسکول وجے پور میں ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔یہ پروگرام ونے کمار ایس پی ٹریفک رورل جموں کی نگرانی میں منعقد ہوا جبکہ ڈی ایس پی ٹریفک اور ڈی ٹی آئی بھی اس موقع پر موجود تھے۔اس آگاہی پروگرام میں سکول کے طلباء اور تدریسی عملہ کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔وہیں طلباء کو ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی دی گئی تاکہ ٹین ایج طلباء ، نوجوانوں، تدریسی عملے کو اکثر ہونے والے جان لیوا حادثات اور نوجوان نسل خاص طور پر طلباء کے کردار کے بارے میں شعور بیدار کیا جا سکے اورسڑک حادثات کو روکا جا سکے۔اس موقع پرایس پی ٹریفک رورل نے طلباء کو تمام ٹریفک قوانین کو اپنانے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہیلمٹ پہننا دو پہیہ گاڑی چلانے والوں کے لیے بہت ضروری ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ قوانین کی خلاف ورزی جان لیوا حادثات کی صورت میں نکلتی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا