ٹریفک پولیس دیہی جموں نے کیا خصوصی مہم کا آغاز

0
0

12349گاڑیوں کو چلان کئے گے اور308گاڑیاں کی گئی ضبط
لازوال ڈیسک
جموںایس پی ٹریفک دیہی جموں مشتاق چوہدری کی قیادت میں ٹریفک قوانین کا نفاذ کرنے کیلئے ایک کریک ڈاﺅن کیا گیا جس میں کئی گاڑیوں کو چلان کرنے کے ساتھ ساتھ کئی کو ضبط بھی کیا گیا ۔واضح رہے اس مہم کے دوران 12349گاڑیوں کو چلان کئے گے جن میں 741کو اور لوڈنگ کے سلسلہ میں 2221کو ہیلمٹ نہ پہننے کی صورت میں، 1579کو سیٹ بیلٹ نہ پہننے کی وجہ سے، 1543 کو ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کی وجہ سے 37کو موبائل فون کا استعمال کرنے کے سلسلہ میں چلان کئے گے اور 308گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ۔اس دوران عوام کو ٹریفک قوانین اور اپنے تحفظ کے متعلق جانکاری بھی فراہم کی گئی ۔اس ضمن میں ایس پی ٹریفک نے ان والدین سے اپیل کی جو اپنے بچوں کو گاڑیاں چلانے کی اجازت دیتے ہیں کہ اپنے بچوں کو ہیلمٹ پہننے اور مکمل دستاویزات رکھنے کی تلقین کریں انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اور لوڈ گاڑیوں میں سفر کرنے سے گریز کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا