ٹریفک قوانین کی دھجیاں اُڑانے والوں پہ شکنجہ کساجائے:سید ناز علی شاہ

0
0

تنویر پونچھی

پونچھ// شہر خاص میں ان دنوں بڑھتے ہوئے ٹریفک کے بیچ عوام کو پیدل چلتے ہوئے انتہائی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ سڑک پر چلنے والی گاڑیاں اس رفتار سے دوڑتی ہیں کہ راستے پر چلنے والے اپنی زندگی کی خیر کے لیے دعائیں مانگتے نظر آتے ہیں ان باتوں کا اظہار سید ناز علی شاہ بلاک صدر کانگریس سیوا دل ننگالی نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے اس موقع پر مذید کہا کہ ٹریفک پولیس و محکمہ نقل و حمل کو مل کر ایک نئی سکیم متعارف کرانی چاہیے تاکہ بازار کے ارد گرد گاڑیاں تیز رفتار سے چلانے والے لوگوں کو پکڑ کر ضابطہ اخلاق کے تحت ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ انہوں نے مذید کہا کہ بازار میں چار پہیوں والی گاڑیوں کے داخلے پر بھی مکمل پابندی لگائی جا? تاکہ عوام کو درپیش مشکلات سے چھٹکارا مل سکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا