ٹرک کے پلیا سے نیچے گرنے سے ٹرک ڈرائیور اور ساتھی ڈرائیور ہلاک

0
0

دیواس، 20 جولائی (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے دیواس ضلع کے ٹنکلا علاقے میں آج صبح ایک ٹرک بے قابو ہو کر پل سے نیچے گر گیا، جس کی وجہ سے ٹرک ڈرائیور اور ساتھی ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع کے ٹونکلا چوکی علاقے میں آگرہ-ممبئی ہائی وے پر ایک پل سے ٹرک گر گیا۔ اس حادثے میں اتر پردیش کے مظفرنگر کے رہنے والے ٹرک ڈرائیور امجد اور سراج کی موت ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا۔ کیلے سے لدا ٹرک اتر پردیش جا رہا تھا۔ پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا