ٹرانسپورٹ کمشنر راہول شرما نے رام بن میں وکست بھارت سنکلپ یاترا میں حصہ لیا

0
0

ملازمت پر مبنی اسکیموں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ روزگار فراہم کرنے والے بنیں
مشکور احمد
رام بن //جموں و کشمیر کے ٹرانسپورٹ کمشنر، راہول شرما، نے آج یہاں رام بن ضلع کے دھرم میں وکست بھارت سنکلپ یاترا میں حصہ لیا، جس نے ترقیاتی منظر نامے میں عوامی شمولیت کی حوصلہ افزائی کی۔ جبکہ ضلع کی 116 پنچایتوں پر محیط یہ یاترا ڈپٹی کمشنر رام بن کی رہنمائی میں پنچایت دھرم پہنچی ۔پروگرام کا آغاز وزیر اعظم کے ایک ویڈیو پیغام کے ساتھ ہوا، جس میں تمام حاضرین سے 2047 تک خود کفیل ہندوستان کی تعمیر کا عہد کرنے کی اپیل کی گئی۔اس موقع پر راہول شرما نے سینئر افسران کے ساتھ، زندگی کو بہتر بنانے کیلئے متنوع کوششوں پر زور دیتے ہوئے مختلف محکموں کے اقدامات کی نمائش کرنے والے اسٹالز کا معائنہ کیا۔ مقامی شرکت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے، انہوں نے وزیر اعظم کے وژن کا اعادہ کیا اور یاترا کے پیغام کو پھیلانے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے فعال عوامی شمولیت پر زور دیا۔وہیںکمشنر نے ملازمت پر مبنی اسکیموں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ روزگار فراہم کرنے والے بنیں۔ معیاری تعلیم پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے کیریئر کے متنوع اختیارات کو ہموار کرنے میں ان کے کردار پر زور دیا۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ صحت مند دماغ اور جسم کے لیے کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔مقامی طلباء کی ثقافتی پرفارمنس اور قومی اور ریاستی سطح پر کھیلوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو اعزاز دینے نے تقریب میں رونق بڑھا دی۔وہیں محکمہ سماجی بہبود نے کمبل تقسیم کیے، اور صحت سے متعلق اسکیموں پر روشنی ڈالی گئی۔ بی ایم او گول کے تحت منعقدہ ایک ہیلتھ کیمپ میں مفت ادویات تقسیم کرنے کے ساتھ اسکریننگ اور کونسلنگ کی پیشکش کی گئی۔اس تقریب میں مقامی قائدین بشمول چیئرپرسن بی ڈی سی دھرم، جاوید منہاس اور سرپنچ منیرہ بیگم نے شرکت کی۔ ایس ڈی ایم گول، سی ایم او، اے سی ڈی اشوک کٹوچ، ڈاکٹر کمل زادو، اے آر ٹی او سمیندر سنگھ، بی ڈی او گنڈی دھرم، تنزیل رونیال اور دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا