آن لائن تعلیم کے نام پر ہمارے بچے کیا کررہے اس کی فکر والدین نہیں تو کون کرے گا ۔ والدین اگر ایکطرف مہنگے مہنگے موبائل خرید کر اپنے بچوں کے ہاتھوں میں دے رہے ہیں وہیں دوسری طرف انہیں چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کا خیال بھی کریں وہ کیا کر رہے ہیں ، یہ بات ٹھیک ہے کہ اس بات سے کسی کو انکار نہیں کہ ان دنوں آن لائن تعلیم کی مقبولیت بڑھتی ہی جا رہی۔ یہ بات بھی واضع ہے کہ آن لائن تعلیم نے سیکھنے کو مزید قابل رسائی بنا دیا ہے۔جبکہ یہ تعلیمی طریقہ کار جغرافیائی رکاوٹوں کو ختم کرتا ہے، دور دراز علاقوں کے طلباء یا تعلیمی اداروں تک محدود رسائی رکھنے والے افراد یا طلباء کو گھر بیٹھے اپنی تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔کیونکہ آن لائن کورسز تک کسی بھی وقت اور کہیں بھی رسائی حاصل کی جاسکتی ہے،جبکہ آن لائن تعلیم روایتی کلاس روم کا متبادل پیش کرتی ہے۔ یہ سفر، رہائش، اور جسمانی تعلیمی مواد سے وابستہ اخراجات کو ختم کرتی ہے۔ علاوہ ازیں آن لائن کورسز اکثر روایتی ڈگری پروگراموں کے مقابلے میں زیادہ سستے ہوتے ہیں، جو محدود مالی وسائل والے طلباء کیلئے تعلیم کو زیادہ قابل رسائی بناتے ہیں۔ لیکن باوجود اس کہ یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ جہاں آن لائن تعلیم کے بہت سے فوائد ہیں، وہیں یہ بہت سے چیلنجز بھی پیش کرتی ہے یعنی اس کے انتے ہی نقصانات بھی ہیں۔جس کا سیدھا اثر طلباء کی زندگیوں پر پڑ رہا ہے۔ کیونکہ آن لائین تعلیم کے نام پرطلباء کو موبائل فون چلانے کا خوب موقع مل جاتا ہے ۔ْ جبکہ والدین بھی یہ سوچ کر طلباء کو اعلیٰ قیمت والے موبائل خرید کر دیتے ہیں کے بچے موبائل سے پڑھتے ہیں ۔ لیکن حقیقت اس کے بر عکس ہے ۔ کیونکہ آن لائن کلاس یا تعلیم والے طلباء کی اکثریت موبائل فون کا منفی استعمال کرتے ہوئے پائی جا رہی ہے ۔ موبائل کے ذریعہ آن لائن تعلیم والے بچے سوشل میڈیا کا بہت استعمال کرتے ہیں، اور قابل اعتراض مواد بھی ڈونلوڈ کرتے یا دیکھتے ہیں ۔ اس کے علاہ آئے دنوں نئی نئی ایسی کھیلیں ہیں جو آن لائین خریدی جاتی ہیں ان کو لے کر وہ نا صرف اپنا وقت بر باد کرتے ہیں بلکہ والدین کے پیسوں کو بھی ضائع کرتے ہیں ۔ تاہم ضرورت اس بات کی ہے کہ والدین جہاں بچوں کے ہاتھوں میں مہنگے مہنگے انڈرائڈ فون تھماتے ہیں ۔وہیں انہیں یہ بھی چاہئے کہ بچوں پر پوری نظر رکھیں کہ ہمارے بچے موبائل فون پر کیا کر رہے ہیں ۔ وہ پڑ رہے ہیں یا نہیں ، ان کے سوشل میڈیا اکونٹ کو چیک کریں ، کیونکہ موبائل کے مضر اثرات سے جہاں طلباء کی صحت پر اثر پڑ رہا ہے وہیں ان کی ذہنی کیفیت بھی بدل رہی ہے تاہم ضرورت اس بات کی ہے والدین بچوں پر کڑی نظر رکھیں اگر کوئی آن لائین کلاس ہو بھی تو بذات خود اپنا وقت نکال کے بچوں کے پاس بیٹھیں تاکہ وہ موبائل کے منفی استعمال سے بچ سکیں ۔