ویری نے سانبہ میں کمیونٹی ہال کی تعمیر کیلئے مجوزہ جگہ کا معائینہ کیا 

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍وزیر برائے مال ، ذیزاسٹر منیجمنٹ ، امداد ، باز آبادکاری اور تعمیر نو و پارلیمانی امور عبدالرحمان ویری نے آج سانبہ ضلع کا دورہ کر کے ضلع میں کمیونٹی ہال کی تعمیر کیلئے مجوزہ جگہ کا معائینہ کیا ۔ وزیر کے ہمراہ ایم ایل اے سانبہ ڈاکٹر دویندر کمار منیال ، ڈپٹی کمشنر سانبہ شیتل نندہ ، کسٹوڈین جنرل جے اینڈ کے اعجاز احمد بٹ اور دیگر متعلقہ افسران تھے ۔ دورے کے دوران وزیر نے نانک چک پر جگہ کا معائینہ کیا انہیں بتایا گیا کہ محکمہ کی تحویل میں فی الوقت 15 کنال زمین ہے جو مقامی لوگوں کیلئے بنکٹ ہال کی تعمیر کیلئے استعمال کی جا سکتی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر سانبہ نے وزیر کو مجوزہ پروجیکٹ و منی ہیری ٹیج کمپلیکس و میریج ہال و ریستوران ہال کیلئے نشاندہی کی گئی زمین پر تعمیر کرنے کی حکومت کی تجویز سے آگاہ کیا ۔ پروجیکٹ سے متعلق دیگر تفاصیل طلب کرتے ہوئے وزیر نے متعلقہ حکام کو اس جگہ پر موجودہ تالاب کو تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔بعد میں وزیر نے سانبہ شہر میں منڈی بھندوانی علاقے میں نشاندہی کی گئی زمین کا بھی معائینہ کیا ۔ انہیں بتایا گیا کہ چار کنال چار مرلہ زمین پر خستہ حال عمارت محکمہ تعلیم کی تحویل میں تھی تا ہم محکمہ نے عمارت کو خالی کر کے سکول دوسری جگہ منتقل کیا ہے اور فی الوقت زمین جائیداد مہاجرین محکمہ کی تحویل میں ہے ۔ جگہ کا معائینہ کرنے کے بعد وزیر نے ڈپٹی کمشنر سانبہ کو ایک مفصل پروجیکٹ رپورٹ مرتب کرنے کیلئے کہا ۔ اس موقعہ پر ویری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے حال ہی میں عوام تک پہنچنے کے پروگرام کے دوران مقامی لوگوں نے میریج ہال کی تعمیر کی مانگ کی ہے ۔ ویری نے کہا کہ محکمہ خالی زمین پر پائیدار اثاثے قایم کر کے نہ صرف محکمہ کی آمدن میں اضافہ بلکہ لوگوں کے فائدے کیلئے بھی کوشاں ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا