بنکاک، 03 اگست (یو این آئی) ویتنام کے صدر ٹو لیم کو یہاں کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا جنرل سکریٹری منتخب کیا گیا ہے۔
ویتنام نیوز ایجنسی (وی این اے) نے اطلاع دی ہے کہ مسٹر لیم سوشلسٹ جمہوریہ ویتنام کے بانی ہو چی منہ کے بعد ملک کے تیسرے رہنما بن گئے ہیں، جنہوں نے ویتنام میں ایک ساتھ پارٹی اور ریاست کے اعلی عہدے سنبھالے ہیں۔