ممبئی،//بالی ووڈ اداکار وکی کوشل نے اپنی آنے والی فلم ’چھاوا‘کے لیے 12 کلو وزن بڑھا لیا ہے بتایا جا رہا ہے کہ فلم چھاوا کی شوٹنگ 14 اکتوبر سے شروع ہوجائے گی وکی اس فلم میں چھترپتی شیواجی مہاراج کے بیٹے سمبھاجی راجے کے کردار میں نظر آئیں گے فلم چھاوا مراٹھا کے جانبازوں کی کہانی ہے۔مانا جاتا ہے کہ سنبھاجی راجے نے اپنے دور میں تقریباً 210 جنگیں لڑی تھیں اس کی شوٹنگ شروع کرنے سے پہلے ہی وکی کوشل تلوار بازی اور گھڑ سواری کے سلسلے میں آسٹریلیا میں خاص تربیت لے چکے ہیں۔
فلم چھاوا کے لیے وکی کوشل نے 10 سے 12 کلو اپنا وزن بڑھایا ہے،جس سے وہ سمبھاجی مہاراج کے لمبی چوڑی قد کاٹھی کو میچ کر سکیں۔ فلم کے لیے وکی نے فزیکل صحت پر بہت کام کیا ہے۔