ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہندوستان کی ہاکی ٹیم کا اعلان

0
135

نئی دہلی، // رانچی میں 27 اکتوبر سے 5 نومبر تک کھیلی جانے والی جھارکھنڈ ویمنز ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہندوستان کی ہاکی ٹیم کا بدھ کو اعلان کیا گیا۔
ٹورنامنٹ میں ہندوستان کے علاوہ جاپان، چین، کوریا، ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ہندوستانی خواتین ٹیم نے حال ہی میں 19ویں ایشیائی کھیلوں میں کانسہ کا تمغہ جیتا تھا۔ سویتا ٹورنامنٹ میں ہندوستانی ٹیم کی قیادت کریں گی جبکہ دیپ گریس ایکا نائب کپتان کا کردار ادا کریں گی۔
ہندوستان ٹورنامنٹ میں اپنی مہم کی شروعات 27 اکتوبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کرے گا جس کے بعد اس کا مقابلہ 28 اکتوبر کو ملائیشیا سے ہوگا۔ ہندوستان اپنے تیسرے میچ میں پیر یعنی 30 اکتوبر کو چین سے مقابلہ کرے گا جبکہ وہ 31 اکتوبر کو جاپان سے مقابلہ کرے گا۔ ہندوستان اپنا آخری پول میچ 2 نومبر کو کوریا کے خلاف کھیلے گا۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 4 نومبر اور فائنل 5 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
سویتا اور بیچو دیوی کھریبام کو ٹیم میں گول کیپر کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جبکہ نکی پردھان، اُدیتا، ایشیکا چودھری اور دیپ گریس ایکا کو دفاعی لائن میں تعینات کیا جائے گا۔ نشا، سلیمہ ٹیٹے، نیہا، نونیت کور، سونیکا، مونیکا، جیوتی اور بلجیت کور مڈفیلڈ لائن اپ بنائیں گی جبکہ لالریمسیامی، سنگیتا کماری، دیپیکا اور وندنا کٹاریہ ٹیم میں فارورڈز کی ذمہ داری سنبھالیں گی۔ اس دوران شرمیلا دیوی اور ویشنوی وٹھل پھالکے بھی بیک اپ آپشن کے طور پر ٹیم کے ساتھ موجود رہیں گی۔
ٹیم کے ہیڈ کوچ جینیکے شوپ مین نے کہا، ” بطورٹیم یہ ہماری رفتار اور مسلسل بہتری کو جاری رکھنے کے لیے ایک اہم ٹورنامنٹ ہے۔ ہم نے ایشین گیمز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ آنے والا ٹورنامنٹ ہمیں اپنے ایشیائی چیلنجرز کے خلاف اپنی پوزیشن کو مزید بہتر کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ ہم نے ہانگژو سے جو کچھ سیکھا ہے اس کا استعمال کرنے اور ایک بار پھر خود کو جانچنے کا بہترین موقع ملے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا