وکیل نے ساس.سسرکاکیاقتل۔عمرقید کی سزاہوئی

0
0

ہائی کورٹ کے سیکشن آفیسر اوران کی اہلیہ کے قتل میں وکیل داماد کو عمر قید

پٹنہ، 5 مارچ (یو این آئی) پٹنہ ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ سیکشن آفیسر اور ان کی اہلیہ کا قتل اوربیٹی پر جان لیوا حملہ کرنے

والے داماد کو بہار میں پٹنہ کی ایک سیشن عدالت نے آج عمر قید کی سزا کے ساتھ 80 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (نویں) اویناش کمار نے کیس کی سماعت کے بعد پٹنہ ہائی کورٹ میں پریکٹس کرنے والے وکیل ولی اللہ چاند کو تعزیرات ہند کی دفعہ 302، 307 اور 498 اے کے تحت مجرم قرار دینے کے بعد یہ سزا سنائی ہے۔


کیس کے ایڈیشنل پبلک پراسیکیوٹر شرمانند رائے نے بتایا کہ پٹنہ ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ سیکشن آفیسر چودھری عرفان رضا کی بیٹی زینب رضا کی شادی 9 اپریل 2017 کو پٹنہ ہائی کورٹ میں پریکٹس کرنے والے وکیل ولی اللہ چاند سے ہوئی تھی۔

زینب رضا پٹنہ میں رہ کر ٹیچنگ کا کام کرتی تھی۔ مجرم ولی اللہ چاند اپنی بیوی زینب رضا پر رخصتی کے لئے دباؤ ڈالتا تھا اور اس کی مرضی کے خلاف اس سے جسمانی تعلق قائم کرتا تھا اور اسے حاملہ نہ ہونے کی دوا دیتا تھا۔


رخصتی نہ ہونے پر ولی اللہ چاند نے اپنی بیوی کو اہل خانہ سمیت ختم کرنے کی دھمکی دی تھی۔ بعد ازاں 25 جنوری 2019 کو ولی اللہ چاند نے تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرکے اپنی ساس فرحت جہاں اور سسر چوہدری عرفان رضا کو قتل کردیا اور اسی ہتھیار سے اپنی اہلیہ زینب رضا پر جان لیوا حملہ کیا۔

ملزم ولی اللہ چاند مشرقی چمپارن ضلع کے چکیہ تھانہ علاقہ کا رہنے والا ہے اور پٹنہ کے سلطان گنج تھانہ علاقہ میں واقع شاہ گنج میں مقامی طور پر رہتا تھا۔

اس مقدمے میں الزامات ثابت کرنے کے لیے استغاثہ نے عدالت میں 9 گواہوں کے بیانات قلمبند کرائے، جب کہ دفاع کی جانب سے خود ملزم ولی اللہ چاند نے اپنی گواہی دی تھی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا