مقررین نے منڈی ہسپتال کی ابتر حالت، ڈگری کالج کی عمارت کی عدم دستیابی ودیگرمسائل کئے اجاگر
ریاض ملک
منڈی؍؍گزشتہ چند ماہ سے وکست بھارت سنکلپ یاترہ کے تحت مختلف پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔اس سلسلے میںپونچھ ضلع کی تحصیل منڈی میں آج ایک عوامی دربار منعقد ہوا جس میں مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم ناظم زئی خان شامل ہوئے ۔تاہم اس موقع پر مختلف محکموں کی جانب سے سٹال بھی لگاے گئے تھے۔وہیںڈائریکٹر ناظم زائی خان کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اور ایڈیشنل ترقیاتی کمشنر پونچھ بھی شامل ہوئے۔اس موقع پرسابق سرپنچ مبشر بانڈے، سماجی کارکن عبدالحد بھٹ، محمد بشیر ،محمد اسلم ملک، محمد فرید،اور آخر میں سابق بلاک ترقیاتی کونسل ممبر شمیم احمد گنائی نے علاقہ کے ترقیاتی کاموں کو اجاگر کیاگیاجس میں سڑکوں کی خستہ حالی، منڈی سب ضلع ہسپتال ابتر حالت، ڈگری کالج منڈی کی عمارت کی عدم دستیابی، محکمہ خوراک میں بی پی ایل اور اے اے وائی کا معاملہ، محکمہ سیاحت کے کاموں کی سست روی، محکمہ تعلیم میں عملہ کی قلت، ودیگر اہم مسائل کو موصوف کے سامنے رکھا۔جن میں سے چند اہم مدعوں پر متعلقہ محکموں کے آفیسران سے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ یاسین محمد چوہدری نے جواب طلبی کی۔اس موقع پرافیسران نے اپنے اپنے محکموں کے کام کاج کی حالت اور ترتیب کے حوالے سے جانکاری۔اس دوران مشن ڈائریکٹر ناظم زئی خان نے کہاکہ سرکار کی جانب سے وکست بھارت سنکلپ یاترہ کا مقصد ہی یہی ہے کہ 2047تک ہندوستان کو خود مختار اور ترقی یافتہ ملک بناناہے جس کولیکر ملک کے وزیر اعظم کی جانب سے ہر جگہ یہ یاترہ چلائی جارہی ہے تاکہ ہر ایک شخص کو اس کا پورا پورا حق مل سکے۔انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ ہر آنے والے سال میں سابقہ سال کے مقابلہ میں ترقی ہورہی ہے۔