وکست بھارت سنکلپ یاترا:2047تک بھارت کوترقی یافتہ ملک بنانے میں ملک کی بڑی ریاست اُترپردیش پُرجوش

0
0

سردی کے قہرمیں بھی شہری علاقوں میںوی بی ایس وائی سرگرمیوں سے خوب گرماہٹ،مستحقین مطمئن،موقع پرہی سرکاری اسکیموں سے ہورہے ہیں مستفید
جان محمد

لکھنﺅوکست بھارت سنکلپ یاترا جسے وزیراعظم نریندرمودی کی ”مودی کی گارنٹی والی گاڑی‘کہتے ہیں ‘کاسفرملک کی سب سے بڑی ریاست اُتر پردیش میں پرجوش اندازمیں چل رہاہے جس کے تحت شہری ودیہی اُترپردیش میں اس پہل کے تحت مختلف کیمپ منعقد کئے جارہے ہیں اور وکست بھارت آئی ای سی وینوں کاکارواں شہروگرام سرگرم ہے۔یہاں اُترپردیش کے دارالخلافائی شہرلکھنﺅ میں بھی وکست بھارت سنکلپ یاتراکے تحت راجی پورم لکھنو¿ کے یوگنند گرلز انٹر کالج میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی کے طور پر شری رام چندر پردھان ممبر قانون ساز کونسل، شری انجانی سریواستو، رنر اپ شری انوپ کمل سکسینہ کونسلر، شری ابھیشیک کھرے ضلع کنوینر وکاس بھارت سنکلپ یاترا، شری ستیندر سنگھ شریک کنوینر، شری اجے سونی، منڈل صدر وغیرہ موجود تھے۔ آج کے پروگرام میں حکومت ہند کی طرف سے چلائی جا رہی اسکیموں، پی ایم اجولا یوجنا، پی ایم وشوکرما یوجنا، پی ایم سواندھی یوجنا، آیوشمان یوجنا، بڑھاپا/معذور/بیوہ پنشن اور آدھار کارڈ اپ ڈیٹ کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر کاو¿نٹر کھولے گئے تھے۔ استفادہ کنندگان کی بڑی تعداد محکمہ صحت کی جانب سے رجسٹرڈ کی گئی۔چیف ڈیولپمنٹ آفیسر لکھنو¿ مسٹر منوج کمار یادو، مسٹر بنارسی داس ٹیکس سپرنٹنڈنٹ/ نوڈل آفیسر بھارت سنکلپ یاترا زون-6 اور سوچھ بھارت مشن سے وابستہ ملازمین وغیرہ مذکورہ پروگرام میں موجود تھے۔مختلف محکموں نے اپنے اپنے کاﺅنٹرقائم کررکھے تھے جہاں مسلسل مستحقین کے اندراج کاعمل جاری رہااور جن مستحقین کے فائلوں میں کسی قسم کی کوئی خامی پائی گئی اُنہیں متعلقہ حکام نے موقع پرہی دورکیا۔اس موقع پرمتعددمستحقین نے ’میری کہانی میری زبانی‘کے تحت اپنی کامیابی کاسفربیان کیا اور حکومت ہند کی اسکیموں سے اُن کی زندگی میں آئی تبدیلی کو بیان کر کے اوروں کو بھی آگے آنے اور سرکاری اسکیموں سے مستفید ہونے کی ترغیب دی۔اس موقع پراےوشمان کارڈکے تحت مستفید ہوئے ونود کمارنے اپنی کہانی بیان کی کہ کس طرح ایک بدقسمتی والے سڑک حادثے میں اُس کی زندگی میں آےوشمان کارڈنے اندھیرے کو روشنی میں بدلاجب اُسے اپنے علاج ومعالجے کیلئے ایوشمان کارڈ کے تحت تین لاکھ روپے کی مدد ملی جو کہ سرکاری اسکیم کے تحت ایک بڑافائدہ ہے ۔ایک غریب آدمی کیلئے علاج ومعالجہ کیلئے مشکل گھڑی میں اتنی بڑی رقم جٹاپاناناممکن ہوتاہے ایسے میں لاکھوں روپے آےوشمان بھارت کارڈ کے تحت علاج ومعالجہ کیلئے حکومت ہند کی جانب سے خرچ کئے جاتے ہیں ۔ایک اور شہری تشارشری واستونے بھی آےوشمان بھارت گولڈن کارڈ کے ذریعے ہوئی مددپراِظہارِ اطمینان کرتے ہوئے لوگوں پرزور دیاکہ وہ سرکاری اسکیموں سے مستفید ہونے کیلئے اندراج کے عمل میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتیں کیونکہ سرکار کی جانب سے شروع کی گئی فلاحی اسکیمیں زندگیاں بدل رہی ہیں اور خوشحالی لارہی ہیں۔اس موقع پرپردھان منتری کسان سمان ندھی یوجنا (پی ایم ۔کسان)کے تحت لکھنو¿ کے ایک کسان نیرج یادو نے کہا کہ انہیں پردھان منتری کسان سمان ندھی یوجنا (پی ایم-کسان) کے فوائد مل رہے ہیں۔ انہوں نے ’پی ایم کسان“اسکیم کو کسانوں کے لیے بہت فائدہ مند اور اچھی اسکیم قرار دیا۔ مرکزی حکومت وکشت بھارت سنکلپ یاترا کے ذریعے کسانوں کو ٹیکنالوجی سے جوڑنے کی انتھک کوششیں کر رہی ہے۔تقریب میں آئی کئی گھریلوخواتین نے بتاےاکہ کس طرح اُجولایوجنانے اُنہیں روایتی چولہے کی تکالیف سے نکل کر اُن کی آنکھوں کے دکھ درداوردھوئیں کے آنسواوربیماریوں سے نجات دلائی اور اب اُجوالایوجناکے تحت وہ رسوئی گیس حاصل کرکے رسوئی گیس پرکھاناپکاتی ہیں جو انتہائی آرام دہ ہے۔دھوئیں سے پاک رسوئی کے خواب کوپوراکرتی اُجولایوجنانے گھریلو خواتین کو زبردست فائدہ پہنچایاہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا