وکست بھارت سنکلپ یاترا نے کٹھوعہ میں ترقی کی لہر کو جنم دیا

0
0

یاترا کا اربن سفر شروع ۔شہریوں کو بااختیار بناتی ہوئی بسوہلی پہنچی
لازوال ڈیسک
کٹھوعہ //جاری وکست بھارت سنکلپ یاترا ضلع کٹھوعہ کے دیہی اور شہری علاقوں سے گزر رہی ہے اور ترقی کی راہ ہموار کر رہی ہے۔وہیں یہ منفرد یاترا نہ صرف حکومت کی فلاحی اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرتی ہے بلکہ استفادہ کنندگان کے لیے مقبول سیگمنٹ "میری کہانی میری زبانی” کے ذریعے اپنی زندگی بدلنے والی کہانیاں شیئر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کا کام بھی کرتی ہے۔جبکہ بڑے جوش و خروش کے ساتھ شروع کی گئی یہ یاترا حکومت کی طرف سے شروع کی گئی مختلف فلاحی اسکیموں کے بارے میں بیداری پھیلانے پر مرکوز ہے۔ انفارمیشن، ایجوکیشن، اینڈ کمیونیکیشن (آئی ای سی) وین کے استعمال کے ذریعے یاترا دور دور تک پہنچتی ہے، اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ کٹھوعہ کے شہری ان اسکیموں کے بارے میں اچھی طرح سے آگاہ ہیں۔وہیںآئی ای سی وینز آڈیو وڑول ایڈز سے لیس ہیں، جو معلومات کی ترسیل کو بڑھاتی ہیں۔ یہ وین مختلف دیہاتوں، قصبوں اور شہروں کا دورہ کرتی ہیں، وہاں کے رہائشیوں کو فلاحی اسکیموں کے فوائد اور دفعات کے بارے میں آگاہ کرتی ہیں۔وہیںآج اپنے اربن لیگ کے دوران، وکست بھارت سنکلپ یاترا نے بسوہلی پہنچی۔ اس دوران آئی ای سی وینز نے اسکیموں کے بارے میں معلومات پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ بسوہلی کے شہریوں کو فراہم کردہ مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے باخبر اور بااختیار بنایا جائے۔ وہیںیاترا کے بسوہلی کے دورے نے جامع ترقی کے عزم کو تقویت دی، کٹھوعہ ضلع کے کونے کونے تک پہنچنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا