وکست بھارت سنکلپ یاترا میں مسلم انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن ہائر سکنڈری سکول فتح پور کے طلبہ نے حصہ لیا

0
0

شیراز چوہدری
راجوری ؍؍میونسپل کونسل راجوری کی حدود میں آنے والے علاقہ میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کے تحت ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔اس پروگرام میں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری وکاس کنڈل مہمان خصوصی رہے اس موقع پر مرکزی حکومت کی طرف سے چلائی جانے والی اسکیمو ںکے بارے میں اجاگر کیا گیا ۔پروگرام میں مسلم انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن ہائر سیکنڈری سکول فتح پور کے طلبہ کے ساتھ ساتھ اور بھی طلبہ موجود تھے ۔اس موقع پر طلبہ کی تعلیم کے لیے چلائی جانے والی سرکاری سکیموں و سکالرشپ کے بارے میں بھی طلبہ کو اجاگر کیا گیا ۔یاد رہے کہ مسلم انسٹیٹیوٹ اف ایجوکیشن ہائر سیکنڈری سکول فتح پور کے طلبہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ہر میدان میں اپنی نمایاں کارکردگی کے لیے جانے جاتے ہیں ۔آج کے اس تقریب میں بھی اس ادارہ کے طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا