وکرم رندھاوا، مولانا سید نے کرگل میں بی جے پی کو ووٹ دینے کی اپیل کی

0
24

لازوال ڈیسک
کرگل؍؍چوہدری وکرم رندھاوا، سابق ایم ایل سی نے کرگل میں پارٹی کے سینئر کیڈر کی میٹنگ کی صدارت کی تاکہ پارٹی کے ایم پی امیدوار ایڈو کیٹ تاشی گیلسن کی زبردست جیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ رندھاوا کے ہمراہ حاجی عنایت عائل سابق چیئرمین لیجسلیٹو کونسل اور مولانا سید حبیب حیدر بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی ایگزیکٹو ممبر، لکھنؤ سے بھی تھے۔
چودھری وکرم رندھاوا نے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے ایم پی امیدوار کی زبردست جیت کے لیے بوتھ لیول کے کارکنوں کو متحرک کرنے پر زور دیتے ہوئے پارٹی کیڈر سے کہا کہ وہ ہر ایک ووٹر تک پہنچنے کے لیے زمینی سطح پر کینوسنگ میں سرگرم رہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطہ لداخ کی مجموعی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے بی جے پی ایم پی امیدوار کی جیت بہت ضروری ہے۔
رندھاوا نے پارٹی کیڈر اور سینئر لیڈروں پر زور دیا کہ وہ خطے اور اس کے لوگوں کی بہتری کے لیے مودی حکومت کی کامیابیوں کو لے کر جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی دہائیوں میں ایک ساتھ بڑے محاذوں پر خطے کو نظر انداز کیا گیا اور اب پی ایم مودی کی قیادت میں بی جے پی نے تمام مطلوبہ ترقی کی ہے۔
مولانا سید حبیب حیدر نے پارٹی کارکنوں کو بے مثال ترقی کے مشن کو عوام تک لے جانے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے ”سب کا ساتھ، سب کا وشواس” کے اصول پر کام کرتے ہوئے تمام خطوں اور مذاہب کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کرگل کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی ذاتی ترجیحات کو بھلا کر ترقی کے لیے ووٹ دیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ایم پی الیکشن میں بی جے پی امیدوار کے حق میں بڑے پیمانے پر ووٹ دینا ہے اور لداخ کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا