کہامنتخب حکومت ہی جموں و کشمیر میں بڑھتے ہوئے عوامی خدشات کو دُور کرسکتی ہے
لازوال ڈیسک
جموں ؍؍اپنی پارٹی کے سینئر نائب صدر، غلام حسن میر نے آج عوام کو مشورہ دیا کہ وہ جموں و کشمیر میں امن، خوشحالی اور پائیدار ترقی لانے کے لیے سیاست میں شامل ہوں۔’’پڑھے لکھے لوگوں کو آگے آنا چاہیے اور سیاست میں شامل ہونا چاہیے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے، ان کے پاس معاشرے کی بہتری کے لیے اپنے نظریات کو عملی جامہ پہنانے اور امتیازی سلوک کو ختم کرنے کے بہتر منصوبے ہیں چاہے وہ ذات پات، نسل، علاقہ یا مذہب کے نام پر ہو،‘‘۔ غلام حسن میر نے یہاں اپنی پارٹی آفس، گاندھی نگر، جموں میں کہا۔وہ باہو حلقہ کے رہنماؤں کے پارٹی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔اس اجلاس کا اہتمام صوبائی نائب صدر خواتین ونگ جموں نیلم گپتا نے کیا۔اپنے خطاب میں غلام حسن میر نے کہا کہ سیاست میں پڑھے لکھے لوگوں کی شمولیت سے جموں و کشمیر میں مثبت تبدیلیاں آسکتی ہیں۔انہوں نے پارٹی لیڈروں کو جموں صوبہ کے شہر کے ہر کونے سے لے کر پردیہی علاقوں تک کے اپنے ترجیح علاقہ جات کو وسعت دینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا، ’’لوگوں کے بڑھتے ہوئے خدشات کو تبھی دور کیا جا سکتا ہے جب ایک وژن اور دانشور طبقے کے لوگ آگے آئیں اور جموں و کشمیر کی سیاست کو اپنے ہاتھ میں لیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ عوام روایتی سیاسی جماعتوں سے ٹھگے ہوئے محسوس کرتے ہیں جنہوں نے متعدد مسائل کو جنم دیا ہے اور ان عوامی مسائل کو مناسب طریقے سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’اپنی پارٹی کو تمام خطوں کے لوگوں کی حمایت حاصل ہوئی ہے اور اس کے مطابق اس نے جموں و کشمیر میں اپنی جڑیں پھیلائی ہیں‘‘۔انہوں نے یاد کیا کہ کس طرح جموں و کشمیر میں منتخب حکومت کی عدم موجودگی میں عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ہندوستان کے الیکشن کمیشن پر اسمبلی انتخابات کے انعقاد پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے پاس ڈی ڈی سی کے علاوہ باقی لوگوں کی نمائندگی کے لیے کوئی منتخب ادارہ نہیں ہے۔اس دوران انہوں نے تنظیمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور پارٹی کیڈر کو ہدایت کی کہ وہ پارٹی کی پالیسیوں اور پروگراموں کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے ہم آہنگی سے کام کریں۔ انہوں نے عوامی مسائل کو حل کرنے اور پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے جموں بھر میں حلقہ وار پارٹی پروگراموں کے انعقاد کی تلقین کی۔قبل ازیں اپنی پارٹی جموں کے صوبائی صدر ایس منجیت سنگھ نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور پارٹی کے تنظیمی کام کے بارے میں بتایا۔انہوں نے کہا کہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے جموں میں سید محمد الطاف بخاری کی قیادت میں اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام روایتی سیاسی جماعتوں سے تنگ آچکے ہیں اور وہ خاص طور پر جموں میں تبدیلی چاہتے ہیں کیونکہ بیروزگاری میں اضافہ، بجلی کے نرخوں/بجلی کی غیر مقررہ کٹوتیوں، پینے کے پانی کی بے قاعدگی، بیرونی لوگوں کے ذریعہ وسائل کا استحصال، زمین کی الاٹمنٹ۔ غیر مقامی لوگوں سے معاہدے، جرائم کی شرح میں اضافہ وغیرہ، مسائل تھمنے کانام نہیں لے رہے ہیں جن سے لوگ پریشان حال ہیں اور اپنامستقبل تاریک تصورکررہے ہیں۔انہوں نے جموں کے میدانی علاقوں میں لوگوں کو درپیش دیگر مسائل پر بھی روشنی ڈالی اور مستقبل کے منصوبوں پر بات چیت کی کہ کس طرح دیہی اور شہری علاقوں میں پارٹی کو مضبوط کیا جائے گا۔میٹنگ میں موجود لیڈران وعہدیداران میں سینئر نائب صوبائی صدر جموں، فقیر ناتھ، صوبائی نائب صدر، جموں، ایڈوکیٹ نرمل کوتوال، ایڈیشنل جنرل سکریٹری، ارون چھِبر، صوبائی صدر، ڈاکٹر روہت گپتا، ایس سی ریاستی صدر، بودھ راج بھگت، ریاستی صدر اپنی پارٹی ٹریڈ یونین، اعجاز کاظمی، جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ/ترجمان، ابھے بکایا، صوبائی صدر یوتھ ونگ، وپل بالی، صوبائی صدر خواتین ونگ، جموں، پونیت کور، صوبائی نائب صدر یوتھ ونگ، جوگندر سنگھ، صوبائی سیکرٹری خواتین ونگ شیتل شرما ،صوبائی سکریٹری شیوانی کول ،سینئر ضلع نائب صدر ویبھو مٹو ،صوبائی جنرل سکریٹری لیگل سیل کلدیپ سوڈن، ضلع جنرل سکریٹری دیپک براڈو ،صوبائی نائب صدر اپنی پارٹی ٹرانسپورٹ یونین دیویندر گل ،ضلع اقلیتی وِنگ صدر دلبیر سنگھ، ضلع صدر یوتھ ونگ، شیوم چودھری، ضلع صدر خواتین ونگ (دیہی)، شویتا دیوی، بلبیر سنگھ، جوگندر شنگم، وشال ناریانہ، رویندر کور اور دیگران شامل ہیں۔