’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘

0
0

شالین کابرا نے پنچایت چجوال میں یاترا میں شرکت کی
لازوال ڈیسک

سانبہ؍؍ حکومت کی مختلف فلیگ شپ سکیموں کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لئے شروع کی گئی ’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ آج پنجایت چجوال بلاک سانبہ پہنچی ۔اِس یاترا میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری جل شکتی شالین کابرا بھی شامل ہوئے جنہوں نے جل جیون مشن کے تحت بالترتیب پنچایت چجوال کے سوجوان اور پنچایت گڈوال کے رام پور میں دو واٹر سپلائی سکیموں کا اِفتتاح کیا۔اُنہوں نے مختلف محکموں کی جانب سے اَپنی کامیابیوں اور خدمات کی نمائش کے لئے لگائے گئے سٹالوں کا معائینہ ۔ تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا جس کے بعد مختلف سرکاری سکولوں کے طلبأ نے ایک ثقافتی پروگرام پیش کیا۔ وزیر اعظم کا پیغام اِنفارمیشن، ایجوکیشن اینڈ کمیونی کیشن (آئی ای سی) وین سے چلایا گیا اور تمام شرکا ٔنے سنکلپ کا حلف لیا۔شالین کابرا نے اپنے خطاب میں ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘کا حصہ بننے اور مقامی لوگوں سے ملنے کا موقعہ ملنے پر خوشی کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے مقامی مسائل کو سمجھنے اور احتیاط کے ساتھ حل کرنے پر پی آر آئیز کی سراہنا کی۔ اُنہوں نے آج افتتاح کئے گئے نئے واٹر سپلائی پروجیکٹ کے لئے سب کو مبارک باددیتے ہوئے کہا کہ جل جیون مشن ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘کا ایک بڑا ستون ہے۔ اُنہوں نے اس منصوبے کو چجوال کے عوام کے نام وقف کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں صاف پانی کی فراہمی سے زائد اَز 900 رہائشی مستفید ہوں گے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹر جل شکتی نے سبھی پر زور دیا کہ وہ بھارت وِکست بنانے کے لئے اَپنی ذمہ داری کو سمجھیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہر کسی کو سکیموں اور ان کے فوائد سے آگاہ ہونا چاہئے اور دوسروں تک اس بات کو پھیلانا چاہئے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ ہر ایک کا فرض ہے کہ وہ اپنے سنکلپ کو پورا کریں اور ملک کی ترقی میں اپنا حصہ اَدا کریں۔ اُنہوں نے مہاتما گاندھی کی مثال پیش کی اور کوڑاکرکٹ کو کم سے کم کرنے اور وسائل کے مؤثر اِستعمال کی وکالت کی۔اُنہوں نے طلبأکی ثقافتی کارکردگی اور ملک کے مستقبل کی تشکیل میں سکولی تعلیم اور کھیل کود محکمہ کے کردار کو بھی سراہا ۔ اُنہوں نے کہا کہ مقصد بھارت کو وِکست سے ویلاکشن بھارت تک لے جانا ہے۔ اُنہوں نے تقریب میں تعاون اور شرکت پر تمام اَفسران، عملے اور شہریوں کا شکریہ اَدا کیا۔اِس تقریب کی خاص بات اِستفادہ کنندگان اور علاقے کے غیر معمولی سپورٹس پرسنوں کی مُبار ک باد تھی۔ شالین کابرا نے جل جیون مشن کے تحت ابھینندن پاترا سرپنچ سردار گردارا سنگھ کو سونپ دیا۔ اُنہوں نے مختلف مقابلوں میں ضلع اور ریاست کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کو بھی مُبارک باد دی۔اِس موقعہ ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ ابھیشیک شرما نے خطاب کرتے ہوئے سجوان میں واٹر سپلائی سکیم کے لئے مقامی لوگوں کی دیرینہ مانگ کو پورا کرنے کے لئے اے سی ایس کا شکریہ اَدا کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ سکیم دیہی بااِختیار بنانے میں بہت بڑا کردار ادا کرے گی اور چجوال کے سینکڑوں رہائشیوں کو فائدہ پہنچائے گی۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ علاقے کی خوبصورتی اور گرے واٹر مینجمنٹ کے لئے کوششیں کی جائیں گی۔یاترا میں ’میری کہانی میری زبانی‘ کے نام سے ایک سیگمنٹ بھی شامل تھا جس میں پردھان منتری آواس یوجنا (پی ایم اے وائی)، یو ایم ای ای ڈی، پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (پی ایم جے اے وائی)، کسان کریڈٹ کارڈ (کے سی سی)، پردھان منتری مترو وندنا یوجنا (پی ایم ایم وی وائی) وغیرہ جیسی مختلف سکیموں کے استفادہ کنندگان نے اپنی کامیابی کی داستانوں اور تجربات کا اِشتراک کیا۔شہریوں کو مختلف فلیگ شپ سکیموں اور ان کے فوائد کے بارے میں آگاہ کرنے کے لئے’وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘کی ایک دستاویزی سکریننگ بھی منعقد کی گئی۔ سکیموں پر کوئز پروگرام کا بھی اِنعقاد کیا گیا اور جیتنے والوں کو اَسناد سے نوازا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا